کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت-مرکوسور ترجیحی تجارتی معاہدے کی توسیع کے لیے مذاکرات کا آغاز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 SEP 2026 5:57PM by PIB Delhi
بھارت کے مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل اور مشرقی جمہوریہ یوراگوئے کے وزیر خارجہ جناب ماریو لوبٹکن نے، مرکوسور کی عبوری صدارت کے فرائض انجام دیتے ہوئے، جمہوریہ بھارت اور مرکوسور کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا۔
دونوں فریق موجودہ معاہدے کو باہمی دلچسپی کے شعبوں تک وسعت دینے پر اتفاق کیا، تاکہ اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے متعلقہ نجی شعبوں کے لیے مزید فوائد اور مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
اس سلسلے میں، جمہوریہ بھارت اور مرکوسور مستقبل میں توسیع شدہ معاہدے کے دائر کار اور ڈھانچے کا تعین کرنے والی ضابطہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

**************
ش ح۔ ف ش ع
14-09-2026
U: 3444
(ریلیز آئی ڈی: 2310250)
وزیٹر کاؤنٹر : 7