سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
این ایم بی اے کے ذریعے 34.54 کروڑ شہریوں تک رسائی، جن میں 13.70 کروڑ سے زائد نوجوان اور 10.64 کروڑ خواتین شامل
کمیونٹی کی شمولیت کو مضبوط بنانے کے لیے 1.67 لاکھ سے زائد نشہ مکتی متروں نے این ایم بی اے میں شمولیت اختیار کی؛ ملک بھر میں 31.40 لاکھ سے زائد بیداری اور رسائی کی سرگرمیاں انجام دی گئیں
1.67 لاکھ سے زائد رضاکاروں اور اہلکاروں کو تربیت دی گئی؛ گزشتہ دو برسوں میں 755 سے زیادہ نئے نشہ چھڑانے کے مراکز قائم کیے گئے
وزارت کا مقصد جسمانی اور آن لائن شرکت کے ذریعے 10 کروڑ سے زائد شہریوں کو متحرک کرکے منشیات کے استعمال کے خلاف انہیں قومی اجتماعی حلف لینے کے لیے آمادہ کرنا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 SEP 2026 6:45PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے تربیت، نشہ چھڑانے کی سہولیات میں توسیع اور ملک گیر عوامی شرکت کے ذریعے ”نیا بھارت، نشہ مکت بھارت“ کی سمت میں کوششوں کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان اقدامات کے ساتھ ساتھ، سماجی انصاف اور عطائے اختیارات کی وزارت نے مربوط دیہی ترقی اور طلبہ کے لیے رہائشی سہولیات کی معاونت کو بھی آگے بڑھایا ہے۔
سماجی انصاف اور عطائے اختیارات کی وزارت کے سکریٹری جناب سدھانش پنت نے بتایا کہ 1.67 لاکھ سے زائد ماسٹر رضاکاروں، برادری کے رہنماؤں اور اہلکاروں کو نشے کی شناخت اور نگہداشت کے خصوصی طریقۂ کار کے بارے میں تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کوششوں سے نشہ آور اشیا پر انحصار کی نشاندہی کرنے اور نگہداشت کے ضرورت مند افراد کی معاونت کے لیے برادری کی صلاحیت مضبوط ہوئی ہے۔
جناب پنت نے کہا کہ علاج تک رسائی کو وسعت دینے کے لیے گزشتہ دو برسوں میں 755 سے زائد نئے نشہ چھڑانے کے مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں ضلعی نشہ چھڑانے کے مراکز (ڈی ڈی اے سی)، نشے کے علاج کی سہولیات (اے ٹی ایف) اور جیلوں میں قائم نشہ چھڑانے کے مراکز شامل ہیں۔
سکریٹری نے مزید بتایا کہ این اے پی ڈی ڈی آر کے تحت وزارت، ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، غیر سرکاری تنظیموں اور سرکاری اسپتالوں کو انسدادی تعلیم، بیداری پیدا کرنے، مشاورت، علاج اور بحالی کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔
جناب پنت نے بتایا کہ اب تک ملک گیر بیداری کی سرگرمیوں کے ذریعے اس مہم کی رسائی 34.54 کروڑ سے زائد شہریوں تک ہوئی ہے، جن میں 13.70 کروڑ سے زائد نوجوان اور 10.64 کروڑ خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برادری کی شرکت کو مضبوط بنانے کے لیے 1.67 لاکھ سے زائد نشہ مکتی متروں (این ایم ایم) نے بھی اس مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس کے علاوہ، ملک بھر میں 31.40 لاکھ سے زائد بیداری اور رسائی کی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔
این ایم بی اے پورٹل یہاں دیا گیا ہے https://www.dosje.gov.in/organisation/nasha-mukt-bharat-abhiyaan/
سکریٹری نے مزید بتایا کہ نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کی چھٹی سالگرہ کی تقریبات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت دیکھنے میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں نگہداشت اور بحالی کو وسعت دینے، منشیات کے استعمال کے خلاف برادریوں کو متحرک کرنے، دیہی ترقی کو فروغ دینے اور طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے وزارت کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
جناب پنت نے بتایا کہ ملک بھر میں لیے گئے نشہ مکتی حلف، جن میں ای-حلف بھی شامل ہیں، کی مجموعی تعداد 34 لاکھ سے زائد ہے۔
این ایم بی اے حلف منشیات کے استعمال سے متاثرہ افراد تک پہنچنے کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے کی ایک پہل ہے۔ اس حلف کا مقصد ذمہ دارانہ رویے کی حوصلہ افزائی کرنا، لوگوں میں منشیات سے دور رہنے کے لیے احساسِ ذمہ داری پیدا کرنا، اتحاد اور عزم کے جذبے کو فروغ دینا اور متعلقہ فریقوں کو مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس حلف کا مقصد نوجوانوں کو ایک منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے با اختیار بنانا بھی ہے۔
این ایم بی اے کے ای-حلف کا لنک یہاں دیا گیا ہے: https://nashamukt.dosje.gov.in/epledge
جناب پنت نے اعتماد کا اظہار کیا کہ وزارت کی جانب سے جسمانی اور آن لائن دونوں ذرائع سے 10 کروڑ سے زائد شہریوں کو متحرک کرکے منشیات کے استعمال کے خلاف قومی اجتماعی حلف لینے کی کوشش ملک بھر کے شہریوں میں این ایم بی اے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں ایک اہم تبدیلی کا باعث ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر قومی سطح کا اجتماعی حلف اس ماہ کے آخر تک منعقد کیا جانا ہے۔

علاج کی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے وزارت نے این ایم بی اے 2.0 موبائل ایپلی کیشن کی شروعات کی ہے، جس کے ذریعے شہری اپنے قریب ترین نشہ چھڑانے کے مرکز کا پتہ معلوم کر سکتے ہیں۔
اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے اس لنک کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dosje.nmba_app&hl=en_IN
**************
ش ح۔ ف ش ع
U: 3443
(ریلیز آئی ڈی: 2310237)
وزیٹر کاؤنٹر : 7