کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت خصوصی مہم 5.0 کی کامیابی سے حوصلہ پا کر خصوصی مہم 6.0 کیلئے تیار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 SEP 2026 3:43PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے خصوصی مہم 6.0 شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جو 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک چلائی جائے گی۔ اس مہم میں ‘‘ای-کچرے کی مؤثر جمع آوری، علیحدگی اور تلفی’’ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
دو اکتوبر 2025 سے 31 اگست 2026 تک چلائی گئی خصوصی مہم 5.0 نے صفائی، کچرے کے انتظام اور ماحولیاتی ذمہ داری کے تئیں مضبوط عزم کو مزید تقویت دی۔ وزارت کوئلہ کی ہدایت پر نافذ کی گئی اس مہم کے تحت وزارت کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام سرکاری شعبے کے اداروں اور فیلڈ دفاتر میں نمایاں نتائج حاصل کیے گئے۔
خصوصی مہم 5.0 (2 اکتوبر 2025 تا 31 اکتوبر 2025)
خصوصی مہم 5.0 کے دوران وزارت نے 1.13 کروڑ مربع فٹ سے زیادہ رقبے کی صفائی کی اور 14,017 میٹرک ٹن سے زائد اسکریپ کو ٹھکانے لگایا، جس سے اسکریپ کی تلفی کے ذریعے 56.85 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ کی رپورٹ کے مطابق، خصوصی مہم 5.0 کے دوران حکومت ہند کی تمام وزارتوں اور محکموں میں خالی کرائی گئی جگہ کے زمرے میں وزارت کوئلہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی وزارت رہی، جبکہ حاصل ہونے والی آمدنی کے زمرے میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ وزارت کوئلہ نے عوامی شکایات اور وزیر اعظم کے دفتر سے موصولہ حوالوں کو 100 فیصد نمٹایا اور مقررہ ہدف کے مطابق 100 فیصد کامیابی حاصل کی۔ اس دوران 2,56,478 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 1,28,527 فائلوں کو ختم یا بند کیا گیا۔ وزارت نے عوامی رابطے کے میدان میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کرتے ہوئے 3,107 ٹویٹس، 841 پریس ریلیز اور پی آئی بی کے 29 بیانات جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ وسیع پیمانے پر میڈیا کوریج کے ذریعے مہم کے اقدامات اور کامیابیوں کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔
اختراعی اقدامات (خصوصی مہم 5.0)
کچرے کو فن اور اسکریپ کو مجسموں میں تبدیل کرنا: ایم سی ایل کے اورینٹ علاقے میں واقع ایکو پارک میں چار دھام کی نمائندگی کرنے والے مجسمے بنائے گئے ہیں، جنہیں 7 سے 8 ٹن تک دوبارہ حاصل کیے گئے مواد سے مکمل طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ان مجسموں میں ریٹائرڈ ایل ایچ ڈی کے پرزے، کنویئر بیلٹ کے حصے، پمپ کے پرزے، ڈرل مشین کے پرزے، برقی آلات وغیرہ استعمال کیے گئے ہیں۔
- شری جگن ناتھ دھام، پوری، اڈیشہ
- شری بدری ناتھ دھام، چمولی، اتراکھنڈ
- شری دواریکا ناتھ دھام، دوارکا، گجرات
- شری رام ناتھ سوامی دھام، رامیشورم، تمل ناڈو


اسکریپ سے مجسمہ سازی — ایم سی ایل کے اورینٹ علاقے میں چار دھا


‘‘انگارا” — کول انڈیا لمیٹڈ کا نشان، ڈبلیو سی ایل کی سینٹرل ورکشاپ تاڈالی میں لوہے کے اسکریپ سے تیار کردہ مجسمہ
مزید برآں، وزارت اور اس کے سرکاری شعبے کے اداروں نے نومبر 2025 سے اگست 2026 کے دوران (خصوصی مہم 5.0) درج ذیل کامیابیاں حاصل کیں:
- 83.92 لاکھ مربع فٹ جگہ کی صفائی کرکے صفائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھا گیا۔
- 15,585 میٹرک ٹن سے زائد اسکریپ کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگایا گیا، جس سے 55.29 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
- خالی کرائی گئی جگہوں کو شجرکاری، باغبانی کی سرگرمیوں، خوبصورتی میں اضافے، راستوں کو کشادہ کرنے، پارکنگ کی جگہ، دفتری نشستوں کے انتظام، ذخیرہ اندوزی وغیرہ سمیت مختلف مقاصد کے لئے مؤثر طور پر استعمال کیا گیا۔
یہ کامیابیاں وزارت کوئلہ اور اس کے سرکاری شعبے کے اداروں کی صفائی، ماحولیاتی پائیداری اور وسائل کے مؤثر انتظام کے تئیں مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ خصوصی مہم 5.0 کی کامیابی ماحولیاتی ذمہ داری کے تئیں وزارت کی وابستگی کو اجاگر کرتی ہے اور خصوصی مہم 6.0 کے کامیاب اور مؤثر نفاذ کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔
خصوصی مہم 6.0 کی تیاری کے سلسلے میں وزارت کوئلہ نے 1 ستمبر 2026 کو جے ایس (کوآرڈ) کی صدارت میں سی آئی ایل اور اس کی ذیلی کمپنیوں، این ایل سی آئی ایل، ایس سی سی ایل، سی سی او اور سی ایم پی ایف او کے نوڈل افسران کے ساتھ تیاری سے متعلق اجلاس منعقد کیا۔
تیاری کے اجلاس میں افسران کو خصوصی مہم 5.0 کے دوران وزارت کوئلہ کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابیوں اور اختیار کیے گئے بہترین طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، نوڈل افسران کو خصوصی مہم 6.0 کے تحت طے کی گئی مختلف سرگرمیوں اور ترجیحات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

***
ش ح۔ ک ا۔ ن ع
U.NO.3424
(ریلیز آئی ڈی: 2310158)
وزیٹر کاؤنٹر : 6