وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس میسور کی ملیشیا کے لموت میں چوتھی بحری مشق ’سمندر لکشمن‘ اختتام پذیر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 SEP 2026 1:14PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کی آپریشنل تعیناتی کے تحت ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس میسور نے 9 سے 12 ستمبر 2026 تک ملیشیاء کے لموت میں رائل لیشین نیوی (شاہی ملیشین بحریہ)کے ساتھ سمندرا لکشمن مشق کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کی۔

اس مشق کے دوران ہندوستانی بحریہ اور شاہی ملیشین بحریہ کے درمیان پیشہ ورانہ اور آپریشنل سرگرمیوں کے وسیع دائرے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون کا موقع ملا۔ مشق کے بندرگاہی مرحلے میں دونوں بحریہ کے اہلکاروں کے درمیان پیشہ ورانہ تبادلے اور باہمی ملاقاتیں ہوئیں۔ اس دوران دونوں بحریہ نے اپنے تجربات اور پیشہ ورانہ معلومات کا تبادلہ کیا، جس سے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دونوں بحریاؤں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی۔

اس کے بعد یہ سرگرمی سمندر میں آپریشنل مرحلے میں داخل ہوئی، جس کے دوران آئی این ایس میسور نے شاہی ملیشین بحریہ کے جہازوں کے ڈی لیکیر اور کے ڈی گگاہ سمودرا کے ساتھ بحری مشق کی۔ شریک بحری جہازوں نے باہمی تال میل کے ساتھ مختلف بحری مشقیں انجام دیں، جس سے دونوں بحریاؤں کے درمیان باہمی عملی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے، آپریشنل تال میل کو مضبوط کرنے اور مؤثر انداز میں مشترکہ کارروائیاں انجام دینے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا موقع ملا۔

اس مشق کی کامیاب تکمیل  ہندوستان اور  ملیشیا کے درمیان بحری تعاون میں بڑھتی ہوئی وسعت اور پختگی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ دونوں بحری افواج کے درمیان آپریشنل امور کی بہتر سمجھ بوجھ پیدا کرنے کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ روابط اور عملی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

مشق ’سمندر لکشمن‘ ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان وسعت پذیر بحری شراکت داری میں ایک اور اہم پیش رفت ہے۔ حالیہ دو طرفہ روابط سے حاصل ہونے والی رفتار کو آگے بڑھاتے ہوئے، جن میں یکم جولائی 2026 کو منعقدہ ہند-ملیشیا ذیلی کمیٹی کا 12واں اجلاس بھی شامل ہے، اس مشق نے دونوں بحریاؤں کے درمیان تعاون کی بنیادوں کو مزید مستحکم کیا ہے۔

*****

ش ح۔ م ع ن ۔ص ج

U.No.3409


(ریلیز آئی ڈی: 2310037) وزیٹر کاؤنٹر : 9