لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے گنیش چترتھی کے موقع پر مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 SEP 2026 8:30PM by PIB Delhi
لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے گنیش چترتھی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں جناب برلا نے کہا ہے کہ،
‘‘گنیش چترتھی کے موقع پر دلی مبارکباد۔ یہ مبارک تہوار رکاوٹیں دور کرنے والے اورکامیابی عطا کرنے والے بھگوان شری گنیش کی پوجا کے لیے مخصوص ہے۔
بھگوان شری گنیش سے دعا ہے کہ وہ سب کی زندگی سے تمام رکاوٹیں اور مشکلات دور کریں اور سب کو خوشی، امن، خوشحالی اور اچھی صحت عطا فرمائیں۔ ان کا آشیرواد ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے ہمارے عزم کو نئی توانائی عطا کرے۔
آئیے اس مقدس موقع پر ہم علم ، حکمت اور ہم آہنگی کی راہ پر آگے بڑھنے کا عزم کریں ۔
عالمی اخوت کے جذبے کے ساتھ ہم سب سے پہلے پوجے جانے والے گجانن کے چرنوں میں سب کی خوشحالی، فلاح و بہبود اور منگل کی دعا کریں۔
گنپتی بپا موریا ’’
*****
ش ح۔ ش آ ۔ ش ب ن
U. No-3407
(ریلیز آئی ڈی: 2310013)
وزیٹر کاؤنٹر : 5