وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے نئی دہلی میں برکس کے ضمنی اجلاس میں جنوبی افریقہ کے صدر سے ملاقات کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 SEP 2026 6:15PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے 13 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں 18ویں برکس کے ضمنی اجلاس میں جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر عزت مآب جناب سیرل رامافوسا سے ملاقات کی۔

دونوں رہ نماؤں نے تعاون کے مختلف شعبوں میں حاصل کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا اور بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کثیر جہتی اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات مشترکہ تاریخی جدوجہد، مضبوط ثقافتی ہم آہنگی، مستحکم اقتصادی تعلقات اور گہرے عوامی روابط میں پیوست ہیں۔ دونوں رہ نماؤں نے باہمی دل چسپی کے عالمی مسائل کی ایک رینج پر تبادلہ خیال کیا اور کثیر جہتی فورمز میں قریبی تال میل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ جنوبی افریقہ سے بھارت میں چیتوں کی کام یاب منتقلی کے تناظر میں، وزیرِ اعظم نے جنوبی افریقہ کو بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس میں شامل ہونے پر غور کرنے کی دعوت دی۔

صدر رامافوسا نے وزیرِ اعظم مودی کا ان کے اور ان کے وفد کے ساتھ گرمجوشی سے مہمان نوازی کرنے کے ساتھ ساتھ برکس سربراہی اجلاس کے کام یاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 3386


(ریلیز آئی ڈی: 2309838) وزیٹر کاؤنٹر : 7