وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے نئی دہلی میں برکس سمٹ کے ضمنی اجلاس میں جمہوریہ قازقستان کے صدر سے ملاقات کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 SEP 2026 4:31PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں اٹھارہویں برکس سمٹ کے ضمنی اجلاس میں جمہوریہ قازقستان کے صدر، معزز جناب قاسم جومارت توکایف سے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم مودی نے بھارت کے قازقستان کے ساتھ قدیم تہذیبی روابط کو یاد کیا اور حالیہ برسوں میں بھارت-قازقستان تعلقات کے مستحکم ارتقا پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہ نماؤں نے سیاسی، تجارتی، دفاعی اور سلامتی، رابطہ کاری، توانائی، اہم معدنیات، ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز، تخلیقی معیشت اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔ انھوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی اپنے نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔
رہ نماؤں نے اپنے عوام کے باہمی فائدے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان حکمتِ عملی کے مطابق شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 3379
(ریلیز آئی ڈی: 2309793)
وزیٹر کاؤنٹر : 8