وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایچ کیو آئی ڈی ایس معاصر سلامتی کے چیلنجز پر ’کور‘ پروگرام منعقد کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 SEP 2026 3:28PM by PIB Delhi

ایچ کیو انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آئی ڈی ایس) دفاعی افواج کے سینئر افسران کے لیے 14 سے 18 ستمبر 2026 تک نئی دہلی میں واقع مانیک شا سینٹر میں ’کمبائنڈ آپریشنل ریویو اینڈ ایویلیوایشن (کور)‘ پروگرام منعقد کرے گا۔ دفاع، خارجہ امور اور داخلہ کی وزارتوں کے افسران بھی اس پانچ روزہ پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔

کور پروگرام کا مقصد سینئر قائدین کو مختلف شعبوں کے معروف موضوعاتی ماہرین اور نامور مقررین کے ساتھ گفت و شنید کے ذریعے معاصر قومی اور علاقائی سلامتی کے مسائل سے روشناس کرانا ہے۔ پروگرام ابھرتے ہوئے چیلنجوں کی گہری سمجھ کو آسان بنائے گا اور شرکا کو ان کے مستقبل کے قیادتی کرداروں میں متوازن اور باخبر فیصلے کرنے کے قابل بنائے گا۔

اس پانچ روزہ پروگرام میں موضوعات کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا جائے گا، جس میں ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی سلامتی کے چیلنجز، جنگ میں تکنیکی تبدیلی، حکمتِ عملی کے مطابق مواصلات، اور پیچیدہ مسائل کے حل میں شہری-فوجی سمجھ کو بڑھانے کی ضرورت شامل ہیں۔

یہ پروگرام ایچ کیو انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، مشترکہ اور مربوط سوچ کو فروغ دینے، اور قومی سلامتی کے متحرک اور ارتقائی چیلنجوں سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے سینئر قیادت کو تیار کرنے کے عزم کا غماز ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 3377


(ریلیز آئی ڈی: 2309792) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil