سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بزرگ شہریوں کے لیے فلاح و بہبود، صحت کی دیکھ بھال اور باوقار زندگی کے لیے معاونت کو مضبوط بنانا
2.88 لاکھ سے زائد معمر شہریوں کو ضروری نگہداشت اور معاونتی خدمات سے فائدہ؛ معمر شہریوں کے لیے 142 نئے نگہداشت مراکز کی منظوری
228 کیمپوں کے ذریعے 4.91 لاکھ سے زائد مستفیدین کا احاطہ؛ تقریباً 23.93 لاکھ مفت معاون آلات تقسیم کیے گئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 SEP 2026 12:31PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور عطائے اختیارات کی وزارت بزرگ شہریوں کے لیے فلاح و بہبود، تحفظ، صحت کی دیکھ بھال سے متعلق معاونت اور باوقار زندگی کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ ان کوششوں کا مقصد ادارہ جاتی نگہداشت کو وسعت دینا، ضروری خدمات فراہم کرنا اور معمر افراد کے لیے معاون آلاتِ زندگی تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔
تفصیلات بتاتے ہوئے سماجی انصاف اور عطائے اختیارات کی وزارت کے سکریٹری جناب سدھانش پنت نے کہا کہ 2.88 لاکھ سے زائد معمر شہری پناہ، غذائیت سے بھرپور خوراک، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، فزیوتھراپی، تفریح اور دیگر ضروری معاون سہولیات کی فراہمی سے مستفید ہوئے ہیں۔ یہ خدمات ان کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی بہبود اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں 142 نئے معمر شہری مراکز کی منظوری دی گئی ہے تاکہ ادارہ جاتی نگہداشت اور معاونتی بنیادی ڈھانچے کو وسعت دی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اضافی مراکز کے قیام سے معمر افراد کے لیے نگہداشت اور ضروری معاونت تک رسائی مزید مضبوط ہوگی۔

سکریٹری نے مزید بتایا کہ رسائی اور خودمختار زندگی کو فروغ دینے کے لیے 228 کیمپ منعقد کیے گئے، جن کے ذریعے 4.91 لاکھ سے زائد مستفیدین کا احاطہ کیا گیا، جبکہ تقریباً 23.93 لاکھ مفت معاون آلاتِ زندگی تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں وہیل چیئر، سماعت کے آلات، چھڑیاں اور عینکیں شامل ہیں، جو خط افلاس سے نیچے (بی پی ایل) کے زمرے سے تعلق رکھنے والے اور کم آمدنی والے اہل معمر شہریوں کو فراہم کی گئیں۔ یہ آلات نقل و حرکت، ابلاغ اور روزمرہ کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے معاون ہیں۔
جناب پنت نے مزید بتایا کہ معلومات تک رسائی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے معزز صدرِ جمہوریہ ہند نے معمر شہریوں کی بہبود کے پورٹل کا آغاز کیا ہے، جو معلومات کی ترسیل کے لیے ایک واحد مرکز کے طور پر کام کرتا ہے اور معمر شہریوں کی بہبود سے متعلق معلومات تک رسائی کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
سکریٹری نے کہا کہ یہ اقدامات قابل رسائی نگہداشت، بہتر فلاحی بنیادی ڈھانچے اور ایسی معاونت کے ذریعے معمر شہریوں کی مدد کے لیے وزارت کے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہیں، جو انہیں باوقار اور خودمختار زندگی گزارنے کے قابل بناتی ہے۔
*************
ش ح۔ ف ش ع
U: 3366
(ریلیز آئی ڈی: 2309727)
وزیٹر کاؤنٹر : 7