وزارت دفاع
وشاکھاپٹنم واقع ایسٹرن نیول کمانڈ میں کولمبو سیکورٹی کانکلیو ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز اختتام پذیر
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 SEP 2026 11:38AM by PIB Delhi
وشاکھاپٹنم واقع ایسٹرن نیول کمانڈ(ای این سی) میں کولمبو سیکیورٹی کانکلیو (سی ایس سی) کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تین روزہ ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز ( ٹی ٹی ایکس) 12 ستمبر 2026 کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ مشق 09 ستمبر 2026 کو ایسٹرن نیول کمانڈ(آپریشنز) کے چیف اسٹاف آفیسر ریئر ایڈمرل منوج جھا کے افتتاحی خطاب سے شروع ہوئی، جس میں 'بحر ہند کے خطے (آئی او آر) (میں غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کے لیے ایک مربوط ردعمل' تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
سی ایس سی کے رکن ممالک اور مبصر ممالک کے وفود اور سمندری سیکیورٹی کے ماہرین نے 72 گھنٹے سے زیادہ وقت تک شدید سیمولیٹیڈ آپریشنل منظرناموں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان ملاقاتوں کا محور سمندری دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی، غیر رپورٹ شدہ اور غیر ضابطہ بند (آئی یو یو ) ماہی گیری سمیت پیچیدہ، غیر روایتی سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنا تھا۔
شرکاء نے موجودہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز ( ایس او پی) کا جائزہ لیا اور بحری شعبے میں اجتماعی بیداری (ایم ڈی اے) بڑھانے کے لیے معلومات کے تبادلے کے انتظامات کو ہموار کیا۔
یہ مشق خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے کولمبو سیکیورٹی کانکلیو ممالک کے اجتماعی عزم کا اعادہ کرتی ہے اور یہ مہاساگر ( میوچول اینڈ ہالسٹک ایڈوانسمنٹ فار سیکورٹی اینڈ گروتھ اکراس ریجنز) کے ویژن سے ہم آہنگ ہے۔
_20260912113920_448fc1.jpeg)
_20260912113942_6994e8.jpeg)
_20260912114002_c9e12d.jpeg)
_20260912114022_482bf1.jpeg)
*****
(ش ح- ن ا)
U.N:3338
(ریلیز آئی ڈی: 2309409)
وزیٹر کاؤنٹر : 14