بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

’’آج کے طلبہ کل کی جمہوریت کے مشعل بردار‘‘: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 SEP 2026 6:52PM by PIB Delhi
  1. انڈین الیکشن کمیشن(ای سی آئی) نے آج احمد آباد میںانتخابی بیداری کلبز اور  ای سی آئی این ای ٹی‘ کے موضوع پر اپنی پانچویں علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں نوجوان شہریوں میں انتخابی معلومات اور جمہوری بیداری کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے کہا کہ آج کے طلبہ کل کی جمہوریت کے مشعل بردار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے ہندوستان میں انتخابی بیداری کلبز دنیا کی قدیم ترین اور سب سے بڑی جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گے۔
  2. ’’انتخابی بیداری کلبز اورای سی آئی این ای ٹی‘‘ کے موضوع پر اس سے قبل علاقائی کانفرنسیں پٹنہ (بہار)، لکھنؤ (اتر پردیش)، چنئی (تمل ناڈو) اور مرگاؤ (گوا) میں منعقد کی گئی تھیں۔
  3. پورے گجرات کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ اور اساتذہ پر مشتمل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے طلبہ کو ملک کا مستقبل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی سمجھ کو آگے بڑھانے اور جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انتخابی بیداری کلبز(ای ایل سیز) نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ نوجوان شہریوں کو انتخابی عمل میں شامل کرنا، ان کا اعتماد حاصل کرنا اور ان کی باخبر شرکت یقینی بنانا جمہوریت کے مستقبل میں سرمایہ کاری  کے مانندہے۔
  4. انہوں نے طلبہ اور نوجوان ووٹروں کے لیے ہندوستان کے انتخابی نظام، جمہوری اقدار، انتخابی رجسٹریشن، ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کے عمل، نیزہندوستانی الیکشن کمیشن کے کردار اور طریقۂ کار سے واقفیت  اور ہم آہنگ ہونےکی ضرورت پر زور دیا۔
  5. چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے کہا کہ ہندوستان میں انتخابات دستور ہند، قانون اور الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق سختی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ انتخابات کے تمام مراحل سیاسی جماعتوں، امیدواروں یا ان کے نمائندوں کی مسلسل نگرانی اور آڈٹ کے تحت شفاف طریقے سے کرائے جاتے ہیں۔
  6. ای ایل سی2.0 جس کا نعرہ’جمہوریت کو سمجھیں، جمہوریت کی قیادت کریں‘ ہے، انتخابی بیداری کلبز کو اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منظم، نمایاں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمزکے طور پر نئے انداز میں پیش کرتا ہے۔ اس کا مقصد نوجوان اور پہلی بار ووٹ دینے والے شہریوں کو جمہوریت کو سمجھنے اور اس میں بامعنی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔ ای سی آئی  این  ای ٹی کے وسیع ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، جو ووٹر لسٹ سے لے کر پولنگ تک انتخاب سے متعلق تمام خدمات فراہم کرتا ہے، یہ پہل ایک مخصوص ای ایل سی پورٹل کے ذریعے سال بھر مسلسل انتخابی بیداری کی سرگرمیاں چلائے گی، جس سے ای ایل سیز کا ایک ہموار ملک گیر نیٹ ورک قائم ہوگا۔
  7. ہندوستان  کے وسیع تعلیمی نظام کے پیش نظر اس اقدام کی خاص اہمیت ہے، جس میں تقریباً 15 لاکھ اسکول، تقریباً 25 کروڑ طلبہ اور ایک کروڑ سے زیادہ اساتذہ شامل ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تقریباً 1,500 یونیورسٹیاں اور تقریباً 70,000 تعلیمی ادارے ہیں، جہاں اندازاً 4.33 کروڑ طلبہ زیرتعلیم ہیں۔
  8. اس وسیع ادارہ جاتی نیٹ ورک کے ذریعے ای ایل سی 2.0 کا مقصد حقائق پر مبنی اور عملی انتخابی معلومات کو فروغ دینا، ہندوستان کے انتخابی نظام کے بارے میں بیداری بڑھانا اور نوجوان شہریوں کو باخبر جمہوری شرکت کے سفیر بننے کی ترغیب دینا ہے۔ای ایل سی ایس انتخابی رجسٹریشن، ووٹنگ، ووٹوں کی گنتی، ای سی آئی این ای ٹی ایپ(ای سی نیٹ) اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دیگر اہم اقدامات سے متعلق معلومات بھی فراہم کریں گے۔
  9. دن کے اوائل میں گجرات کے 500 سے زائد بوتھ لیول افسران(بی ایل اوز) کے ساتھ ایک تعاملی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نےانہیں ان کی خدمات مبارکباد دی، جن کی کوششوں سے ریاست میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔
  10. اجلاس کے دوران طلبہ اور بی ایل اوز نے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی کیا۔ بی ایل اوز کو اس تبادلہ خیال کی نشست کے ذریعے براہِ راست اپنے شکوک و شبہات دور کرنے کا موقع ملا۔

 

 *****

ش ح۔ م ع ن- ق ر

U.No. 3328


(ریلیز آئی ڈی: 2309318) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी