کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مانسون کے چیلنجز کے باوجود کیپٹیو کانوں کی بہتر کارکردگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 SEP 2026 2:01PM by PIB Delhi

کوئلے کی پیداوار میں کیپٹیو کانیں ایک اہم ستون رہی ہیں اور ان کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2025-2024 میں کیپٹیو کانوں سے کوئلے کی پیداوار 167.44 ملین ٹن تھی، جو مالی سال 2026-2025 میں بڑھ کر 184 ملین ٹن ہوگئی۔ اس طرح پیداوار میں 10.10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تقریباً 26 ملین ٹن پیداوار کرنے والی تجارتی کانوں کو شامل کیا جائے تو مالی سال 2026-2025 میں کیپٹیو اور تجارتی کانوں سے مجموعی پیداوار 210 ملین ٹن رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ 190.95 ملین ٹن تھی۔ ملک کی مجموعی گھریلو کوئلہ پیداوار میں کیپٹیو اور تجارتی کانوں کا حصہ تقریباً 21 فیصد ہے۔ مالی سال 2026-2025 میں ملک کی مجموعی گھریلو کوئلہ پیداوار 1,039 ملین ٹن رہی، جو مسلسل دوسرے سال ایک ارب ٹن سے زیادہ رہی ہے۔

موجودہ مالی سال میں بھی کیپٹیو کانوں کی کارکردگی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ 10 ستمبر 2026 تک کیپٹیو کانوں سے 68.98 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار ہوئی، جبکہ مالی سال 2026-2025 کی اسی مدت میں یہ پیداوار 65.78 ملین ٹن تھی۔ اس طرح پیداوار میں تقریباً 5 فیصد، یعنی 3.2 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ ایسے پیداواری اعداد و شمار کی بنیاد پر ہوا ہے جو خود گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.12 فیصد زیادہ تھے۔یہ اضافہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں مانسون کا عرصہ بھی شامل ہے۔ اس دوران کان کنی اور کوئلے کی نکاسی کا عمل سب سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔کیپٹیو کانوں سے کوئلے کی ترسیل بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔ کیپٹیو کانوں سے 75.68 ملین ٹن کوئلہ ڈسپیچ کیا گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 71.43 ملین ٹن کوئلہ ڈسپیچ ہوا تھا۔ اس طرح ڈسپیچ میں 5.94 فیصد، یعنی 4.25 ملین ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عبوری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مانسون کے کمزور پڑنے کے ساتھ پیداوار کی رفتار مزید تیز ہو رہی ہے۔ یکم ستمبر سے 10 ستمبر 2026 کے درمیان 10 دنوں کے دوران کیپٹیو کانوں سے 4.12 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار ہوئی، جبکہ 4.21 ملین ٹن کوئلہ ڈسپیچ کیا گیا۔

اس بنیاد کو مزید مستحکم کرنے کے لئے نئی پیداواری صلاحیت میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مالی سال 2027-2026 کے دوران 9 کیپٹیو اور تجارتی کانوں سے پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے، جن کی مجموعی چوٹی پیداواری صلاحیت 20.67 ملین ٹن ہے۔ ان میں سے 3 کانوں نے، جن کی چوٹی پیداواری صلاحیت 7.51 ملین ٹن ہے، رواں سال پیداوار شروع کر دی ہے۔ باقی 6 کانوں سے بھی رواں مالی سال کے دوران جلد پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔

ان پیش رفتوں کی بنیاد پر توقع ہے کہ مالی سال 2027-2026 میں کیپٹیو کانوں سے کوئلے کی پیداوار 190 ملین ٹن سے تجاوز کر جائے گی۔ تجارتی کانوں کو شامل کرنے پر رواں مالی سال میں ان دونوں شعبوں کی مجموعی پیداوار 228 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.3311


(ریلیز آئی ڈی: 2309156) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu