وزارت دفاع
آئی این ایس میسور چوتھی بار منعقد ہونے والی مشق ’’سمندرلکشمن‘‘ میں شرکت کے لیے ملائیشیا کی بندرگاہ لوموت پہنچا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 SEP 2026 2:36PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کی آپریشنل تعیناتی کے سلسلے میں، آئی این ایس میسور 9 ستمبر 2026 کو ملائیشیا کے لوموت پہنچا، جہاں وہ بھارتی بحریہ اور رائل ملائیشین نیوی کے درمیان دو طرفہ بحری مشق ’’سمندرلکشمن‘‘ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کرے گا۔
جہاز اور اس کے عملے کا رائل ملائیشین نیوی کے اہلکاروں اور ملائیشیا میں بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نے پرجوش استقبال کیا۔
مشق ’’سمندرلکشمن‘‘ میں بندرگاہ اور سمندر میں پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں ایک دوسرے کے بحری جہازوں کا دورہ، عملیاتی امور پر تبادلۂ خیال اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیاں شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں سے دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کو پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے، باہمی عملیاتی ہم آہنگی میں بہتری اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
حالیہ دو طرفہ روابط، بالخصوص یکم جولائی 2026 کو منعقد ہونے والے بھارت-ملائیشیا ذیلی کمیٹی کے 12ویں اجلاس سے پیدا ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے، یہ دورہ بھارت اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرپا بحری شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کے بڑھتے ہوئے دائرۂ کار کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ یہ دورہ بحری تعاون کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ روابط مضبوط بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔
یہ سرگرمیاں حکومتِ ہند کے ’’مہاساگر‘‘ وژن اور ’’آسیان-بھارت بحری تعاون کا سال 2026‘‘ کے عین مطابق ہیں۔
_20260910143917_7110fd.jpeg)
****
(ش ح ۔ ت ف۔ م ذ)
U.No: 3259
(ریلیز آئی ڈی: 2308684)
وزیٹر کاؤنٹر : 9