وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جے اے ایس ڈی ایف کے ساتھ فضائی دفاعی مشق: ایکسرسائز ویر گارجین-2026

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 SEP 2026 5:20PM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ ( آئی اے ایف) اور جاپان ایئر سیلف ڈیفنس فورس (جے اے ایس ڈی ایف)کے درمیان دوطرفہ فضائی مشق ویر گارجین-2026ایئر فورس اسٹیشن، جودھپور میں 9 ستمبر 2026 سے 22 ستمبر 2026 تک منعقد کی جائے گی۔

بھارتی فضائیہ اس مشق میں مختلف نوعیت کے جدید جنگی طیاروں کے ساتھ شرکت کرے گی، جن میں مقامی طور پر تیار کردہ لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ ( ایل سی اے) تیجس، ایس یو-30 ایم کے آئی  اور رافیل شامل رہیں گے۔ جبکہ جاپان ایئر سیلف ڈیفنس فورس ایف-2اے جنگی طیاروں کے ساتھ مشق میں حصہ لے گی۔

چودہ روزہ اس مشق کے دوران شریک فضائی اہلکار جدید آپریشنل مشنز انجام دیں گے اور پیشہ ورانہ امور پر وسیع پیمانے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ پروگرام میں مشن کی منصوبہ بندی سے متعلق کانفرنسز، متعلقہ شعبوں کے ماہرین کے درمیان تبادلۂ خیال، انجینئرنگ اور ایرو اسپیس سیفٹی کے مختلف پہلوؤں پر اہلکاروں کے باہمی تعامل کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے دونوں فضائی افواج کے درمیان گہری آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔

مشق ’ویر گارجین-2026بھارت اور جاپان کے درمیان بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد حربی مہارت اور ایرو اسپیس آپریشنز میں باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون کے مضبوط روابط کے عزم کی بھی توثیق کرتی ہے۔

************

ش ح ۔ ض ر۔ ر ب

U. No.3164


(ریلیز آئی ڈی: 2307941) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी