کوئلے کی وزارت
بارش کم ہونے سے سی آئی ایل کی پیداوار اور توانائی کے شعبے کو رسد میں نمایاں تیزی آئی
روزانہ اوسط پیداوار میں 35 فیصد اضافہ یکم تا 3 ستمبر کے 1.36 ملین ٹن سے بڑھ کر 6 ستمبر 2026 کو 1.83 ملین ٹن ہوگئی
بجلی کے شعبے کو کوئلے کی ترسیل 24 فیصدسے بڑھ کر1.37 ملین ٹن سے بڑھ کر 1.7ملین ٹن ہوگئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 SEP 2026 5:10PM by PIB Delhi
کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے کوئلے کی پیداوار اور بجلی کے شعبے کو کوئلے کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ کیونکہ اس کے کان کنی والے علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ کم ہو گیا ہے۔
سی آئی ایل کی یومیہ اوسط کوئلہ پیداوار میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر کے ابتدائی تین بارش سے متاثرہ دنوں میں یہ تقریباً 1.36 ملین ٹن (ایم ٹی) تھی، جو 6 ستمبر 2026 کو بڑھ کر تقریباً 1.83 ملین ٹن ہو گئی۔ یہ بہتری کان کنی کے حالات میں بتدریج بحالی اور بارش سے متاثرہ نقل و حمل کے راستوں اور کام کے علاقوں کی دوبارہ بحالی کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ پیداوار میں یہ اضافہ سی آئی ایل کی ذیلی کمپنیوں کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ہوا۔ اسی مدت کے دوران این سی ایل میں یومیہ اوسط پیداوار تقریباً 61 فیصد بڑھ کر 0.18 ملین ٹن سے 0.29 ملین ٹن ہو گئی۔ جبکہ ایس ای سی ایل میں یہ 33 فیصد اضافے کے ساتھ 0.15 ملین ٹن سے بڑھ کر 0.20 ملین ٹن ہو گئی۔
پیداوار میں بہتری کے نتیجے میں کوئلے کی ترسیل میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور بجلی کے شعبے کو کوئلے کی فراہمی میں واضح تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ستمبر کے ابتدائی تین دنوں کے دوران بجلی کے شعبے کو روزانہ اوسطاً تقریباً 1.37 ملین ٹن کوئلہ بھیجا گیا۔ جو 6 ستمبر 2026 تک بڑھ کر 1.7 ملین ٹن یومیہ ہو گیا، یعنی 24 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی مدت کے دوران این سی ایل میں بجلی کے شعبے کو کوئلے کی یومیہ ترسیل 56 فیصد بڑھ کر 0.18 ملین ٹن سے 0.28 ملین ٹن ہو گئی، جبکہ ایس ای سی ایل میں یہ 23 فیصد اضافے کے ساتھ 0.30 ملین ٹن سے بڑھ کر 0.37 ملین ٹن ہو گئی۔
پیداوار میں بہتری کے ساتھ اوور برڈن ریموول (او بی آر) میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو کوئلے کی تہہ کے ظاہر ہونے اور مستقبل میں پیداوار کے لیے تیاری کی ایک اہم علامت ہے۔ ستمبر کے ابتدائی تین دنوں میں او بی آر کی یومیہ اوسط 2.5 ملین مکعب میٹر تھی، جو 6 ستمبر 2026 کو دوگنی ہو کر 5.1 ملین مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔ اسی مدت کے دوران این سی ایل میں او بی آر چار گنا، جبکہ ایس ای سی ایل میں تین گنا سے بھی زیادہ بڑھ گیا۔
اضافی وسائل مختص کرنے کے ساتھ افرادی قوت اور دیگر وسائل کو دوبارہ منظم کرکے پوری استعداد کے ساتھ کام پر لگا دیا گیا ہے، تاکہ اوور برڈن کی تیزی سے صفائی کی جا سکے اور مزید کوئلہ نکالنے کے لیے تہیں نمایاں کی جا سکیں۔ مسلسل پانی نکالنے کے عمل کے ذریعے نچلی سطح پر موجود کوئلے کی تہوں کو بھی بتدریج دوبارہ پیداوار میں لایا جا رہا ہے۔ مانسون کے دوران زمینی ساخت سے متعلق پابندیوں کے تحت کام کرنے والی کانیں بھی اب دوبارہ کھل رہی ہیں، کیونکہ بارش کے وقفوں کے باعث کان کنی کا دائرۂ کار وسیع ہو رہا ہے۔
ایک نمایاں بہتری خشک کام کرنے کے مقامات اور خشک خام کوئلے کی دستیابی میں ہوئی ہے۔ نمی اور چپچپاہٹ میں کمی کے باعث کوئلہ زیادہ آسانی سے بہنے کی خصوصیت اختیار کر لیتا ہے، جس سے اس کی منتقلی، ہینڈلنگ اور ترسیل کا عمل زیادہ سہل اور روانی کے ساتھ انجام پاتا ہے۔
کوئلہ انڈیا لمیٹڈ بجلی گھروں کو کوئلے کی فراہمی مزید مستحکم بنانے کے لیے اضافی اقدامات کر رہی ہے، بالخصوص ان اہم بجلی گھروں کے لیے جو کوئلہ واشری اور ریل-کم-روڈ طریقۂ کار کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔ مرکزی و ریاستی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور آزاد بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو سڑک کے ذریعے کوئلہ اٹھانے کے لیے ماہانہ مقررہ مقدار (ایم ایس کیو) سے زائد کوئلہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ سڑک کے ذریعے کوئلہ حاصل کرنے والے اہم بجلی گھروں کے لیے جاری ترسیلی احکامات کے تحت کوئلہ اٹھانے کے عمل کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔
ان اقدامات کا مقصد بجلی گھروں میں کوئلے کے مناسب ذخیرے کو یقینی بنانا، رسد کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور بجلی کی پیداوار کے لیے ایندھن کی مسلسل دستیابی برقرار رکھنا ہے۔ کوئلے کی نقل و حمل کے مختلف ذرائع کے بہتر استعمال کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ طلب کے مطابق کوئلے کی بروقت فراہمی ممکن ہو اور بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو کسی بھی قسم کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کوئلے کی ترسیل میں بہتری کئی کان کنی والے علاقوں میں نمایاں طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
شدید بارش سے متاثرہ معدنی نقل و حمل کی سڑکوں اور کوئلے کی ترسیل کے راستوں کو سی آئی ایل کی تمام کانوں میں مسلسل مضبوط اور بحال کیا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کے اثرات 3 ستمبر سے بارش میں کمی کے ساتھ واضح طور پر نظر آنے لگے ہیں۔
پیداوار، اوور برڈن کی صفائی اور بجلی کے شعبے کو کوئلے کی ترسیل، تینوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایسے میں سی آئی ایل اس بحالی کو مزید مستحکم کرنے اور کوئلے کی فراہمی کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
ستمبر میں بہتری کا یہ رجحان سی آئی ایل کی پیداوار اور ترسیل کے حوالے سے ایک مثبت منظرنامہ پیش کرتا ہے، جبکہ بجلی گھروں کو کوئلے کی فراہمی بتدریج مانسون سے قبل کی سطح کی جانب واپس آ رہی ہے۔
***
) ش ح ۔ م ح۔ش ت)
U.No. 3120
(ریلیز آئی ڈی: 2307590)
وزیٹر کاؤنٹر : 9