مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر وِنے  پرکاش سنگھ مسلسل دوسری مدت کے لیے دوبارہ  اے پی پی یو کے سکریٹری جنرل  منتخب

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 SEP 2026 10:04AM by PIB Delhi

ڈاکٹر وِنے پرکاش سنگھ، جو انڈین پوسٹل سروس کے 1988 بیچ کے افسر ہیں، ایشین پیسیفک پوسٹل یونین (اے پی پی یو) کے سکریٹری جنرل کے طور پر  مسلسل دوسری بار  4 سالہ مدت کے لیے  منتخب ہوئے ہیں۔ انہیں 4 ستمبر 2026 کو بنکاک میں منعقدہ 14ویں اے پی پی یو کانگریس میں اتفاقِ رائے سے بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔ ان کا دوبارہ انتخاب ایشیا پیسیفک خطے کی ڈاک انتظامیہ کے ان کی قیادت پر اعتماد اور اتفاقِ رائے کی عکاسی کرتا ہے اور بین الاقوامی ڈاک تعاون میں بھارت کی خدمات کا اہم اعتراف ہے۔ ان کی دوسری مدت جنوری 2027 میں شروع ہوگی اور دسمبر 2030 تک جاری رہے گی۔

ڈاکٹر وِنے  پرکاش سنگھ، سکریٹری جنرل، ایشین پیسیفک پوسٹل یونین (اے پی پی یو)

 

 دوبارہ انتخاب ایسے وقت میں ہوا ہے جب اے پی پی یو ایشیا پیسیفک خطے میں ڈاک کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ یونین کا صدر دفتر بنکاک میں ہے اور یہ ایک بین الحکومتی تنظیم ہے، جس میں 32 رکن ممالک شامل ہیں۔ یہ یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کی علاقائی یونین کے طور پر کام کرتی ہے، جو ڈاک کے شعبے کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے 2022 میں 13ویں اے پی پی یو کانگریس میں پہلی بار منتخب ہونے کے بعد جنوری 2023 میں عہدہ سنبھالا تھا، تب سے انہوں نے ڈاک انتظامیہ کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے اور پورے خطے میں ڈاک خدمات کی ترقی اور جدید کاری میں تعاون کیا ہے۔ ان کی دوسری مدت علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور ڈاک کے شعبے میں مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کا مزید موقع فراہم کرے گی۔

3 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے کریئر کے دوران ڈاکٹر سنگھ نے حکومتِ ہند میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں ڈاک خدمات بورڈ کے رکن، محکمہ ڈاک میں سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور چیف ویجیلنس آفیسر، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، اتر پردیش سرکل، اور انڈیا پوسٹ ہیڈکوارٹرز میں چیف جنرل منیجر شامل ہیں۔ انہوں نے یونین پبلک سروس کمیشن، افغانستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور آرمی پوسٹل سروس کور کے ساتھ بھی مختلف ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔ ایک ممتاز ماہرِ تعلیم کی حیثیت سے انہوں نے الہ آباد یونیورسٹی سے جدید تاریخ میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی سے مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ محکمہ ڈاک ڈاکٹر وِنے  پرکاش سنگھ کو دوبارہ انتخاب پر مبارک باد پیش کرتا ہے اور ایشین پیسیفک پوسٹل یونین کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے ان کی دوسری مدت کے لیے کامیابی اور مؤثر خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3067

 


(ریلیز آئی ڈی: 2307113) وزیٹر کاؤنٹر : 10