شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے دہلی میں شمال مشرقی ریاستوں کے طلبہ کے میلے میں شرکت کی
شمال مشرقی خطے کے نوجوان وکست بھارت 2047 کی بنیاد رکھیں گے: سندھیا
سندھیا نے نیپال میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا؛ اجتماعی طور پر 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 SEP 2026 8:51PM by PIB Delhi
مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ ایم. سندھیا نے آج نئی دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں شمال مشرقی ریاستوں کے طلبہ کے میلے کے 9ویں ایڈیشن میں شرکت کی اور شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف حصوں سے آئے طلبہ اور نوجوانوں سے تبادلۂ خیال کیا۔
تقریب کے دوران جناب سندھیا نے نیپال میں تباہ کن سیلاب کے پیش نظر وہاں کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حاضرین سے کھڑے ہو کر سیلاب کے متاثرین کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی اپیل کی، سیلاب میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کے طلبہ کا میلہ اس خطے کی مالامال ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور نوجوانوں کا جشن ہے۔ انہوں نے گزشتہ 21 برس کے دوران قومی یکجہتی، سماجی ہم آہنگی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ’’مائی ہوم انڈیا‘‘ کے کردار کو اجاگر کیا۔ اس اقدام کے آغاز کو یاد کرتے ہوئے، جس کا مقصد شمال مشرقی خطے کے طلبہ کے لیے ’’گھر سے دور گھر‘‘ فراہم کرنا تھا، جناب سندھیا نے کہا کہ آج یہ ایک ایسے قومی پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر چکا ہے جہاں ہندوستانی نوجوان اپنی انفرادی شناخت کا سبب بننے والی گوناگوں خصوصیات کے ساتھ ساتھ ان مشترکہ رشتوں کا بھی جشن مناتے ہیں جو انہیں ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔
ہندوستان کے دریاؤں کی مثال دیتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ گنگا، یمنا، سرسوتی اور برہم پتر مختلف علاقوں سے نکلتے ہیں اور الگ الگ جغرافیائی خطوں سے گزرتے ہیں، لیکن بالآخر اپنی انفرادی شناخت برقرار رکھتے ہوئے ایک طاقتور قوت کی صورت میں یکجا ہوجاتے ہیں۔
شمال مشرقی خطے کی حقیقی ترقی کے محرک اور وکست بھارت کے معمار نوجوانوں کو قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر جناب سندھیا نے کھیل، موسیقی، تعلیم، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے شعبوں میں اس خطے کے نوجوان ہنر مندوں کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خطے سے ابھرنے والی بے پناہ صلاحیتوں کی مثال کے طور پر میرابائی چانو اور لولینا بورگوہین کی کامیابیوں کا حوالہ دیا۔
مرکزی وزیر جناب سندھیا نے میلے میں رقص کے مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ اور شرکا کو بھی اعزاز سے نوازا اور تمام فاتحین کو مبارک باد پیش کی۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 3045
(ریلیز آئی ڈی: 2306883)
وزیٹر کاؤنٹر : 4