کارپوریٹ امور کی وزارتت
کارپوریٹ مترا کورس کا پہلا بیچ شروع، 2,879 سیکھنے والوں نے رجسٹریشن کرائی
کارپوریٹ مترا کا مقصد کاروباری افراد کے لیے تعمیل کو آسان (کم بوجھل) بنانا اور علم کو مزید قابل رسائی بنانا ہے: انیتا شاہ اکیلا، جوائنٹ سکریٹری، ایم سی اے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 SEP 2026 8:15PM by PIB Delhi
انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی)، انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی) اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی او اے آئی) نے کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) کی رہنمائی میں کارپوریٹ مترا کورس شروع کیا ہے، جس کے پہلے بیچ میں 2,879 سیکھنے والوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ کارپوریٹ مترا لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) کا آغاز اس پروگرام کے تحت منظم تعلیم اور صلاحیت سازی کے مرحلے کے آغاز کی علامت ہے۔
کارپوریٹ مترا پہل کا اعلان حکومت ہند نے مرکزی بجٹ 2026-27 میں کیا تھا۔ اس کا تربیت یافتہ اور تصدیق شدہ پیرا پروفیشنلز کا ایک ذخیرہ تیار کرنا ہے، جو کاروباری اور ضابطہ جاتی تعمیل کے انتظام میں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کی مدد کر سکیں۔ یہ پروگرام آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی مدراس پروارتک اور سویم پلس کی تکنیکی اور تعلیمی معاونت کے ساتھ آئی سی اے آئی، آئی سی ایس آئی اور آئی سی او اے آئی کی پیشہ ورانہ مہارت کو یکجا کرتا ہے۔
نئی دہلی میں آئی سی اے آئی کے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اس کورس کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر کارپوریٹ امور کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ انیتا شاہ اکیلا، کارپوریٹ امور کی وزارت کے ڈائریکٹر (پی آئی) جناب مہندر کمار اور آئی سی اے آئی کی قیادت نے شرکت کی۔ ان میں آئی سی اے آئی کے صدر سی اے پرسانا کمار ڈی، نائب صدر سی اے منگیش پی کنارے اور سکریٹری سی اے (ڈاکٹر) جے کمار بترا شامل تھے۔
اس تقریب میں انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے صدر سی ایم اے چترانجن چٹوپادھیائے، نائب صدر سی ایم اے منوج کمار آنند اور تینوں پیشہ ورانہ اداروں کے دیگر سینئر عہدیداران اور نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
کارپوریٹ مترا کورس کا مقصد مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کو سستی پیشہ ورانہ معاونت فراہم کرنے کے لیے تصدیق شدہ پیرا پروفیشنلز کا ایک ماہر کیڈر تیار کرنا ہے۔ اس سے کاروبار کرنے میں آسانی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر کارپوریٹ امور کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ انیتا شاہ اکیلا نے کہا کہ "کارپوریٹ مترا کا مقصد تعمیل کے عمل کو آسان اور کاروباری افراد کے لیے معلومات کو زیادہ قابل رسائی بنانا ہے۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس پہل کا مقصد تعمیل کو ایک بوجھ کے بجائے اعتماد، شفافیت، جواب دہی اور منظم ترقی کا ذریعہ بنانا ہے۔
کارپوریٹ مترا کورس کی مجموعی مدت 12 ماہ ہے، جسے دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے چھ ماہ میں تقریباً 150 گھنٹے کی منظم تعلیمی تربیت شامل ہے، جو ریکارڈ شدہ ویڈیو لیکچرز کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ اس کے بعد آئی سی اے آئی، آئی سی ایس آئی اور آئی سی او اے آئی کے اراکین کی پیشہ ورانہ فرموں میں چھ ماہ کی ملازمت کے دوران عملی تربیت دی جائے گی، جس سے سیکھنے والوں کو عملی کام کا تجربہ حاصل ہوگا۔
تعلیمی جزو کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ سیکھنے والوں کو ایم ایس ایم ایز کے کام کاج اور ان کی معاونتی ضروریات کی جامع اور ہمہ جہت سمجھ حاصل ہو سکے۔ ڈیجیٹل تعلیمی نظام کے ذریعے سیکھنے والوں کو ماہرین کی زیر قیادت ریکارڈ شدہ لیکچرز، حوالہ جاتی مواد، تشخیصی جائزے، اعلانات، اکثر پوچھے جانے والے سوالات اور تبادلۂ خیال کے فورم تک رسائی حاصل ہوگی۔
کارپوریٹ مترا کورس کا آغاز ایسے ماہر پیرا پروفیشنلز کا ایک مضبوط ذخیرہ تیار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو ہندوستان کے ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام کی ترقی اور اسے باضابطہ شکل دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
***
UR-3041
(ش ح۔اس ک )
(ریلیز آئی ڈی: 2306844)
وزیٹر کاؤنٹر : 14