وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ای او ایس-05 کو خلا میں لے جانے والے جی ایس ایل وی-ایف 17 کی کامیاب پرواز پر اسرو کی ستائش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 SEP 2026 10:35AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسرو کی ایک اور شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے لیے باعث فخر لمحہ قرار دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ای او ایس-05 کو لے جانے والے جی ایس ایل وی-ایف 17 کی کامیاب پرواز، جو جیو سنکرونس مدار میں ہندوستان کا اب تک کا پہلا امیجنگ سیٹلائٹ ہے، ہندوستان کے خلائی شعبے کی نمایاں کارکردگی، جدت طرازی اور بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔
جناب مودی نے مزید کہا کہ اسرو اور ہندوستانی صنعت کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری خلائی پروگرام کو نئی طاقت اور وسعت فراہم کر رہی ہے اور خلائی شعبے کے پورے نظام میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو وسعت دے رہی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا:
’’اسرو کی ایک اور شاندار کامیابی اور ہمارے ملک کے لیے باعثِ فخر لمحہ۔
ای او ایس-05 کو لے جانے والے جی ایس ایل وی-ایف 17 کی کامیاب پرواز، جو جیو سنکرونس مدار میں ہندوستان کا اب تک کا پہلا امیجنگ سیٹلائٹ ہے، ہندوستان کے خلائی شعبے کی نمایاں کارکردگی، جدت طرازی اور بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔
اسرو اور ہندوستانی صنعت کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری ہمارے خلائی پروگرام کو نئی طاقت اور وسعت فراہم کر رہی ہے اور خلائی شعبے کے پورے نظام میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو وسعت دے رہی ہے۔‘‘
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 3022
(ریلیز آئی ڈی: 2306666)
وزیٹر کاؤنٹر : 6