بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی الیکٹران کوئز 2026-27 کا انعقاد 17 ستمبر کو ممبئی میں ہوگا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 SEP 2026 3:28PM by PIB Delhi
این ٹی پی سی لمیٹڈ، جو بھارت کی سب سے بڑی مربوط بجلی فراہم کرنے والی کمپنی ہے، نے انجینئرنگ اور مینجمنٹ کے پروگراموں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو این ٹی پی سی الیکٹران کوئز 2026-27 کے ممبئی علاقائی راؤنڈمیں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ کوئز قومی سطح کا ایک اقدام ہے جس کا مقصد نوجوان طلبہ میں معلومات، جستجو، تجزیاتی سوچ اور صحت مند مسابقت کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔
ممبئی علاقائی راؤنڈ 17 ستمبر 2026 کو بھارت رتنم – میگا سی ایف سی، گیٹ نمبر 4 اور 5، چھٹی منزل، ایس ای ای پی زیڈ اسپیشل اکنامک زون، اندھیری (مشرق)، ممبئی – 400096 میں منعقد ہوگا۔
اس سال کے کوئز کا موضوع ہے: "کاروبار اور مینجمنٹ کی دنیا سے متعلق سب کچھ "۔ مقابلے میں کاروبار اور مینجمنٹ کے مختلف شعبوں سے متعلق شرکا کی معلومات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہر ٹیم دو طلبہ پر مشتمل ہوگی۔
علاقائی راؤنڈ کا آغاز تحریری راؤنڈ سے ہوگا، جس کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے والی چھ ٹیموں کے درمیان اسٹیج پر ملٹی میڈیا علاقائی فائنل منعقد ہوگا۔ ممبئی علاقائی راؤنڈ کی دو سرفہرست ٹیمیں قومی سطح کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
علاقائی راؤنڈ میں فاتح ٹیم کو 60,000 روپے کا انعام دیا جائے گا، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بالترتیب 40,000 روپے اور 20,000 روپے دیے جائیں گے۔ چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 8,000 روپے فی ٹیم انعام دیا جائے گا۔ کوئز میں شرکت کرنے والے طلبہ کے لیے شائقین کے انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔
قومی سطح پر فاتح ٹیم کو 1,00,000 روپے کا انعام ملے گا، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بالترتیب 60,000 روپے اور 40,000 روپے دیے جائیں گے۔ کوالیفائی کرنے والی دیگر ٹیموں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
اس مقابلے کے لیے رجسٹریشن یا شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے، جبکہ تعلیمی ادارے ایک سے زیادہ ٹیمیں نامزد کر سکتے ہیں۔ طلبہ مقررہ رجسٹریشن لنک کے ذریعے اندراج کر سکتے ہیں یا اپنی تفصیلات electronquiz2025@ntpc.co.in پر ای میل کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2026 ہے۔
این ٹی پی سی طلبہ برادری سے روابط بڑھانے اور نوجوان ذہنوں کو اپنی معلومات، تجزیاتی صلاحیتوں اور مسابقتی جذبے کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کے تحت 2004 سے الیکٹران کوئز کا انعقاد کر رہی ہے۔
***
ش ح۔ ض ر ۔ت ع
U.No. 2991
(ریلیز آئی ڈی: 2306382)
وزیٹر کاؤنٹر : 8