بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بی ایل او بھارتی انتخابی کمیشن اور شہریوں کے درمیان رابطے کا پہلا ذریعہ ہوتے ہیں: سی ای سی گیانیش کمار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 SEP 2026 7:18PM by PIB Delhi
  1. بھارت کے چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے آج گوا کے بوتھ لیول افسران (بی ایل اوز) سے بات چیت کی۔ ریاست کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے 1,000 سے زائد بی ایل اوز نے گوا میں ہونے والی اس بات چیت میں حصہ لیا۔
  2. اپنے افتتاحی خطاب میں، چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے بی ایل اوز کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا بنیادی ستون قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں انتخابی فہرستوں کی تیاری اور انتخابات کا انعقاد مکمل طور پر آئینِ ہند، قانون اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کیا جاتا ہے۔
  3. چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ بی ایل اوز شہریوں کے ساتھ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رابطے کا پہلا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گوا کے بی ایل اوز نے انتخابی فہرستوں کی تیاری میں کس طرح اہم کردار ادا کیا ہے اور اب بھی ادا کر رہے ہیں۔
  4. انتخابی فہرست کی شفافیت اور ساکھ کو برقرار رکھنے پر بی ایل اوز کی ستائش کرتے ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کے ساتھ ساتھ پورے انتخابی عمل کی بیک وقت تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے مقرر کردہ بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے) اور امیدواروں کے پولنگ اور کاؤنٹنگ ایجنٹس کے ذریعے جانچ کی جاتی ہے۔
  5. اس موقع پر کونکنی زبان میں بی ایل اوز اور انگریزی میں بی ایل اے کے کردار کی وضاحت کرنے والی مختصر ویڈیوز بھی جاری کی گئیں۔ اس تقریب میں گوا کی بھرپور روایات اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے والا ایک ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔
  6. ملاقات کے ایک حصے کے طور پر، بی ایل اوز کا چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن بھی ہوا۔ بی ایل اوز کو اس باہمی گفتگو کے ذریعے براہ راست اپنے شکوک و شبہات کو دور کرنے کا موقع ملا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2959


(ریلیز آئی ڈی: 2306118) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese