وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر مارشل کے اے اے  سنجیب نے ہندوستانی فضائیہ کے ایئر آفس انچارج کے طور پر عہدہ سنبھالا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 SEP 2026 7:22PM by PIB Delhi

            ایئر مارشل کے اے اے سنجیب اے وی ایس ایم وی ایس ایم نے یکم ستمبر 2026 کو ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ایئر آفیسر انچارج منٹیننس کا چارج سنبھالا۔  ایئر مارشل نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ، قوم کی خدمت میں سب سے بڑی قربانی دینے والے اہلکاروں کے اعزاز میں قومی جنگی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

            ایئر آفیسر کو 3 ستمبر 1988 کو ایروناٹیکل انجینئرنگ (مکینیکل برانچ) میں آئی اے ایف میں کمیشن دیا گیا تھا ۔  ان کے پاس آئی ایل 76 ، ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (اے ڈبلیو اے سی ایس) اور بوئنگ 737-200 طیاروں کا وسیع فیلڈ تجربہ ہے۔  وہ 2003 میں آئی اے ایف میں پہلے آئی ایل-78 فلائٹ ری فیولر ایئر کرافٹ (ایف آر اے) کو شامل کرنے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹر پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کے لیڈ انجینئر اور ٹیم لیڈر تھے۔  انہیں ہندوستانی فضائیہ میں اے ڈبلیو اے سی ایس بیڑے کو شامل کرنے اور چلانے میں شامل علمبرداروں میں سے ایک ہونے کا سہرا بھی حاصل ہے۔  ایئر آفیسر بنگلہ دیش فلائٹ سیفٹی انسٹی ٹیوٹ اور باوقار انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے سابق طالب علم ہیں۔

            تین دہائیوں سے زیادہ پر محیط اپنے ممتاز کریئر میں ، ایئر آفیسر نے مختلف اہم فیلڈ اور عملے کی تقرریوں پر کام کیا ہے ۔  موجودہ  عہدہ سنبھالنے سے پہلے، ایئر آفیسر نے ڈائریکٹر جنرل (ایئر کرافٹ) کے  عہدے  پر  تھے۔وہ   ایئر ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹر جنرل (سسٹم) اور اسسٹنٹ چیف آف ایئر سریف (منٹیننس پلانز)   رہے ۔

            ان کی نمایاں خدمات اور فرض کے تئیں لگن کے اعتراف میں ، ایئر آفیسر کو 2015 میں صدارتی ایوارڈ ’وششٹ سیوا میڈل‘ (وی ایس ایم) اور 2026 میں ’اتی وششٹ سیوا میڈل‘ (اے وی ایس ایم) سے نوازا گیا ہے۔

            ایئر مارشل کے اے اے سنجیب اے وی ایس ایم وی ایس ایم نے ایئر مارشل سنجیو گھراتیا اے وی ایس ایم وی ایس ایم کی جگہ لی ہے جو ملک  کے لیے 39 سال کی ممتاز اور پوری لگن کے ساتھ خدمات  انجام دینے کے بعد 31 اگست 2026 کو ریٹائر ہوئے تھے۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 2900


(ریلیز آئی ڈی: 2305747) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil