وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے 36.49 کروڑ روپے کے ماہی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا


ماہی پروری ویلیو چین کو فروغ دینے اور روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے کے لیے ماہی پروری کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 SEP 2026 4:26PM by PIB Delhi

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے محکمہ ماہی پروری نے حکومت پدوچیری کے تعاون سے یکم ستمبر 2026 کو کامراجار منیمدپم ، پڈوچیری میں پی ایم ایم ایس وائی کے تحت ماہی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ اور بحری معیشت  کے تحت کوآپریٹو لیڈ سی ویڈ فارمنگ کے لیے کثیر جہتی صلاحیت سازی کانکلیو کا آغاز کیا،  تاکہ ماہی پروری کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جا سکے ، ساحلی برادریوں کے لیے پائیدار ذریعہ روز گار  کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے ، ویلیو چین کی استعداد کو بڑھایا جا سکے اور کوآپریٹو قیادت والے نقطہ نظر کے ذریعے ترقی کو تیز کیا جا سکے ۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260901162708_082009.jpg

 

اس آؤٹ ریچ پروگرام میں ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ ، ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری اور پنچایتی راج کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل ، پدوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر جناب کے کیلاش ناتھن ، پدوچیری کے وزیر اعلی تھرو این رنگاسامی ، پدوچیری قانون ساز اسمبلی کے معزز اسپیکر تھرو اے انبالگن ، پدوچیری کے وزیر زراعت جناب جی این ایس راج سیکرن ، جناب اے نماسیویم ، عزت مآب وزیر داخلہ ، پدوچیری ، اے جان کمارادھاس ، عزت مآب وزیر اعلی کے مشیر ، وی پی سیواکولونڈھو ، عزت مآب شہری رسد کے وزیر ، پدوچیری ، جناب وی ویتھ لنگم ، عزت مآب رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) پدوچیری ، جناب ایس سیلواگنابتی ، عزت مآب رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) پدوچیری ، ڈاکٹر ابھی لکشی ، سکریٹری ، محکمہ ماہی پروری، حکومت ہند اور ڈاکٹر شرت چوہان ، چیف سکریٹری ، حکومت پدوچیری  شرکت کی۔

اس تقریب میں ماہی پروری کے کسانوں اور ماہی گیروں بشمول خواتین ماہی گیروں اور ماہی گیروں کے ساتھ ساتھ محکمہ ماہی پروری ، حکومت ہند ، حکومت پدوچیری ، این ایف ڈی بی ، اور ماہی گیری ویلیو چین اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔  اس تقریب میں ماہی پروری بشمول خواتین مچھلی کاشتکاروں ، فشریز فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف ایف پی اوز) فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور فشریز ویلیو چین اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260901162719_d58d1c.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260901162724_6bdea5.jpg

 

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے تین پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ، جن میں تھینگی تھیٹو فشنگ ہاربر کی اپ گریڈیشن ، پی ایم ایم ایس وائی کے تحت نلاوڈو فش لینڈنگ سینٹر ، اور کرائیکل میں سی ویڈ فارمنگ میں ایڈوانسڈ سینٹر فار انوویشن اینڈ کیپسٹی ڈیولپمنٹ شامل ہیں ۔  پی ایم ایم ایس وائی ، ایف آئی ڈی ایف اور پی ایم- ایم کے ایس ایس وائی جیسے انتہائی اہم  اقدامات کے انقلاب انگیز  اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مچھلی کی پیداوار14-2013  میں 95.7 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 25-2024 میں 197.7 لاکھ ٹن ہو گئی ہے،  جبکہ ماہی گیری کی برآمدات میں اس عرصے کے دوران کافی اضافہ ہوا ہے ۔  ہندوستان کے سمندری وسائل کی وسیع غیر استعمال شدہ صلاحیت پر زور دیتے ہوئے ، انہوں نے کہاکہ حکومت نے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) میں ماہی گیری کے لیے ضوابط اور گہرے سمندرمیں  ماہی گیری کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں ، رسائی کے لئے پاس اور اجازت نامے متعارف کرائے ہیں ، اور ماہی گیروں اور خواتین اور اپنی مدد آپ گروپوں کے کوآپریٹیو کو ترجیح دی ہے ۔  انہوں نے ماہی گیروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ گہرے سمندر میں ماہی گیری کو اپنائیں ، خاص طور پر ٹونا جیسی اعلی قیمت والی انواع کو مدنظر رکھیں ، اور بتایا کہ آئندہ پی ایم ایم ایس وائی 2.0 کے تحت گہرے سمندر میں ماہی گیری کے جہازوں کے لیے بہتر مدد فراہم کی جائے گی ۔  وزیر موصوف نے ماہی گیر خواتین کے لیے پائیدار ذریعہ معاش  کے طور پر سمندری گھاس کی کاشتکاری کی بڑھتی ہوئی صلاحیت پر روشنی ڈالی ۔  وزیر موصوف نے ماہے فشنگ ہاربر پروجیکٹ کی ترقی کے لیے پدوچیری کی حکومت کی کوششوں میں تعاون  کرنے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا بھی اعلان کیا ، جس کا تخمینہ تقریبا 67 کروڑ روپے ہے اور انہوں نے پدوچیری کی حکومت سے درخواست کی کہ وہ تجویز تیار کرے اور غور وخوض کے لیے تیزی سے پیش کرے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image004_20260901162732_b4cfe7.jpg

 

کانکلیو کے دوران ، مرکزی وزیر نے 36.49 کروڑ روپے کے ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا،  جن میں 18.94 کروڑ روپے کا نلاوڈو میں فش لینڈنگ سینٹر ، 15.63 کروڑ روپے کا پڈوچیری فشنگ ہاربر کا اپ گریڈیشن ، اور کرائیکا میں سمندری گھاس کی کاشت کاری میں 1.92 کروڑ روپے کا ایڈوانسڈ سینٹر فار انوویشن اینڈ کیپیسٹی ڈیولپمنٹ شامل ہیں ۔

ماہی پروری  ، مویشی پروری اور ڈیری اور پنچایتی راج کے وزیر مملکت پروفیسر جناب ایس پی  سنگھ بگھیل نے ہندوستان کی معیشت کو مضبوط بنانے ، خوراک کی یقینی فراہمی  اور روزگار پیدا کرنے میں ماہی گیری کے شعبے کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماہی گیر برادریوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔   پدوچیری میں سمندری ماہی گیری ، اندرون ملک ماہی گیری اور سمندری گھاس کی کاشت کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت اقدامات ماہی گیروں کے لیے ذریعہ معاش کے نئے مواقع پیدا کرکے  اس شعبے کو ایک جدید اقتصادی سرگرمی میں تبدیل کر رہے ہیں ۔  انہوں نے مستقبل پر مبنی سرگرمی کے طور پر سمندری گھاس کی کاشت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ شروع کیے جانے والے پروجیکٹ ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھائیں گے ، ماہی گیروں کی آمدنی کو بہتر بنائیں گے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بحری معیشت کی ترقی میں مدد کریں گے ۔  انہوں نے سمندری گھاس کی کاشت کو کامیابی کے ساتھ اپنانے میں ماہی گیر خواتین کے کردار کی بھی تعریف کی اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات اور صلاحیت سازی کے ذریعے اس شعبے کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔

پدوچیری کے عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر جناب کے کیلاش ناتھن نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی ، خوراک کی یقینی فراہمی  اور روزگار پیدا کرنے میں ماہی گیری کے شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں ماہی گیر برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ہند کے مضبوط عزم کو اجاگر کیا ۔  انہوں نے کہا کہ پدوچیری میں 2021 اور 25-2024 کے درمیان 350.26 کروڑ روپے کے ماہی گیری کے منصوبے نافذ کیے گئے ہیں ، جن میں مرکزی امداد کے طور پر 296.43 کروڑ روپے شامل ہیں ۔  انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے پانچ سال میں پی ایم ایم ایس وائی کے تحت پدوچیری میں 349.14 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔  تقریب کے دوران شروع کیے گئے کلیدی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ ہوگا ، روزگار پیدا ہوگا ، ماہی گیروں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور پدوچیری کو بحری معیشت  کے جدید مرکز میں تبدیل کیا جائے گا ۔  انہوں نے ماہی گیر خواتین کے لیے پائیدار ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنے اور ساحلی معیشت کو مضبوط بنانے میں سمندری گھاس کی کاشتکاری کی صلاحیت پر بھی زور دیا ۔

پدوچیری کے عزت مآب وزیر اعلی جناب این رنگاسامی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت ہند ماہی گیری کی پیداوار بڑھانے ، برآمدات بڑھانے اور ماہی گیروں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ماہی گیری کے شعبے کے لیے تقریبا 130 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور انہوں نے ڈیزل سبسڈی ، کشتی سبسڈی ، ماہی گیری پر پابندی کی مدت کی امداد ، بڑھاپے کی مدد اور تعلیمی امداد کے ذریعے ماہی گیروں کو فراہم کیے جانے والے فوائد پر زور دیا ۔  انہوں نے مزید اعلان کیا کہ حکومت ماہی گیر کنبوں سے لے کر اسکول سے لے کر اعلی تعلیم تک کے بچوں کی تعلیم کے لیے مکمل مالی مدد فراہم کرے گی ۔  معیشت کو مضبوط بنانے اور خوراک کی یقینی فراہمی  کے سلسلے  میں ماہی گیری کے شعبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ، انہوں نے ماہی گیروں پر زور دیا کہ وہ پی ایم ایم ایس وائی سمیت مختلف اسکیموں کے تحت بنائے جانے والے بنیادی ڈھانچے کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ، اور ماہی گیر برادری کے لیے طویل مدتی فوائد کو محفوظ بنانے کے لیے اس کی مناسب دیکھ بھال کی ضرورت پر زور دیا ۔

پدوچیری پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت پائیدار اور بنیادی ڈھانچے پر مبنی ماہی پروری  کی ترقی کے لیے ایک ماڈل کے طور پر ابھر رہا ہے ۔  بھرپور سمندری وسائل اور ایک متحرک ماہی گیری برادری سے مالا مال ، مرکز کے زیر انتظام  اس علاقے  میں  جدید ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں سرمایہ کاری کی گئی  ہے ، جس میں تھینگی تھیٹو ماہی گیری بندرگاہ کو جدید طرز پر ڈھالنا  اور نلاوڈو میں ایک جدید ترین فش لینڈنگ سینٹر کا قیام شامل ہے ۔  ان سہولیات سے مچھلی کی ہینڈلنگ ، برتھنگ ، نیلامی اور حفاظتی انتظامات میں اضافہ ہوا ہے ، جس سے ساحلی علاقے کے ہزاروں ماہی گیروں اور 600 سے زیادہ ماہی گیر کنبوں  کو فائدہ پہنچا ہے ۔

ماہی گیری کے شعبے کو مزید مستحکم بناتے ہوئے ، حکومت ہند نے کرائیکل کو فشنگ ہاربر کلسٹر کے طور پر نوٹیفائی کرکے اور کرائیکل میں 119.94 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک اسمارٹ اور انٹیگریٹڈ فشنگ ہاربر کی ترقی کا آغاز کرکے پی ایم ایم ایس وائی کے تحت کلسٹر پر مبنی نقطہ نظر اپنایا ہے ۔  یہ پروجیکٹ ماہی گیری کی ویلیو چین میں آپریشنل کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے محفوظ جہاز برتھنگ ، صحت بخش مچھلی ہینڈلنگ اور مؤثر مچھلی مارکیٹنگ کے لیے جدید بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا ۔  انٹیگریٹڈ کلسٹر اپروچ بنیادی ڈھانچے ، مالیات ، ٹیکنالوجی ، قدر افزودگی  اور بازاروں تک بہتر رسائی کے ذریعے فش فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف ایف پی اوز) اور فشریز کوآپریٹیو کی ترقی کو بھی فروغ دے گا ، ویلیو چین میں اجتماعی شرکت کو ممکن  بنائے گا ، پدوچیری کی غیر استعمال شدہ ماہی گیری کی صلاحیت کوبروئے کار لائے  گا ، ماہی گیروں کی آمدنی میں اضافہ کرے گا اور ساحلی برادریوں کے لیے پائیدار ذریعہ معاش  کے مواقع پیدا کرے گا ۔

........................................................................................................

) ش ح –ک ح-ق ر)

U.No. 2877


(ریلیز آئی ڈی: 2305605) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: Malayalam , English , Tamil