ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے گجرات میں بھاو نگر پارا یارڈ کی از سر نو تعمیر و تو سیع کے 125 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو منظوری دی


اس پروجیکٹ سے بھاونگر ٹرمینس پر بھیڑ کم ہوگی، ٹرینوں کی آمد و رفت بہتر ہوگی اور مسافروں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 SEP 2026 2:27PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے نے گجرات میں تقریباً 125 کروڑ روپے کی لاگت سے بھاونگر پارا (بی وی پی) یارڈ کی از سر نو تعمیر و توسیع(ری ماڈلنگ) کے پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ اس پروجیکٹ سے بھاونگر میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بھاونگر پارا میں اضافی آپریشنل صلاحیت پیدا ہوگی اور مسافروں کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔

بھاو نگر ٹرمینس پر بھیڑ کو کم کرنے کے لیے بھاو نگر پارا یارڈ کی از سر نو تعمیر و توسیع

اس پروجیکٹ سے بھاونگر ٹرمینس (بی وی سی) پر بھیڑ بھاڑ کم کرنے میں مدد ملے گی، کیونکہ ٹرینوں کو کھڑا کرنے اور دیگر آپریشنل سرگرمیوں کو بھاونگر پارا منتقل کیا جائے گا۔ اس سے ٹرینوں کی آمد و رفت مزید ہموار ہوگی، ٹرینوں کے رکنے کے دورانیے میں کمی آئے گی اور وقت کی پابندی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ بھاونگر پارا میں اضافی بنیادی ڈھانچہ ٹرینوں کی نقل و حرکت کے بہتر انتظام میں سہولت فراہم کرے گا اور آپریشنل لچک میں اضافہ کرے گا۔

نیا پلیٹ فارم اور مسافروں کی سہولیات میں بہتری

ازسرنو تعمیر کے کام میں چار لوپ لائنیں، ایک انجن ریورسل لائن، اے آر ٹی اور اے آر ایم ای سائڈنگ، اسٹیشن اور ای آئی عمارت کی منتقلی، ایک بلند سطحی مسافر پلیٹ فارم، موجودہ پلیٹ فارم کو چوڑا کرنا، موجودہ فٹ اوور برج (ایف او بی) کی توسیع اور ایک نئے پیدل پل کی تعمیر شامل ہے۔ اس پروجیکٹ میں روڈ انڈر برج (آر یو بی) بھی شامل ہوں گے، جن میں ایک نیا آر یو بی اور موجودہ آر یو بی کی توسیع شامل ہے، اس کے علاوہ سروس عمارتوں کے ساتھ بجلی اور سگنل سے متعلق کام بھی کیے جائیں گے۔

مسافروں کی سہولت میں اضافے کے لیے بھاونگر پارا اسٹیشن پر ایک نیا بلند سطحی جزیرہ نما پلیٹ فارم تعمیر کیا جائے گا، پلیٹ فارم نمبر 2 کو چوڑا کیا جائے گا اور فٹ اوور برج (ایف او بی) کے رابطے کو بہتر بنایا جائے گا۔ ان سہولیات سے مسافروں کی آمد و رفت اور رسائی مزید آسان ہوگی۔

بھاونگر پارا یارڈ کی ازسرنو تعمیر کا پروجیکٹ بھاونگر میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور مسافروں کی خدمات کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ بھاونگر ٹرمینس پر بھیڑ بھاڑ کم کرنے اور اضافی ٹرمینل صلاحیت پیدا کرنے سے یہ پروجیکٹ ٹرینوں کی آمد و رفت کو مزید ہموار اور وقت کی پابندی کے ساتھ چلانے میں مدد دے گا۔ بہتر پلیٹ فارم، ایف او بی کنیکٹیویٹی اور مسافروں کی دیگر سہولیات بھاونگر اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے سفر کرنے والے لوگوں کے لیے سہولت میں مزید اضافہ کریں گی۔

******

ش ح۔ ش آ ۔ ر ب

U. No-2865


(ریلیز آئی ڈی: 2305452) وزیٹر کاؤنٹر : 4