وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی اے ایف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا چنڈی گڑھ میں آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 AUG 2026 5:36PM by PIB Delhi

انڈین ایئر فورس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز بیس ریپیئر ڈپو، ایئر فورس اسٹیشن چندی گڑھ میں ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ایک باوقار بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے کا آغاز ہوا، جس میں ہندوستان اور بیرونِ ملک سے اسکواش کے بہترین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے مختلف ممالک کے درمیان باہمی میل جول، احترام اور دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چیف آف دی ایئر اسٹاف نے ایئر مارشل ایم بالادتیہ (ریٹائرڈ) اور برطانیہ کے کیپٹن ڈین پسکٹ کے ساتھ ایک دوستانہ میچ میں بھی حصہ لیا۔

یہ چیمپئن شپ04 ستمبر 2026 کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں برطانیہ اور سری لنکا کی دو بین الاقوامی ٹیمیں اور سابق کھلاڑیوں کی ٹیم بھی شامل ہے۔ چیمپئن شپ میں ٹیم مقابلوں کے ساتھ ساتھ اوپن سنگلز زمرہ بھی شامل ہے، جس میں ہندوستان اور دیگر ممالک کے اعلیٰ درجے کے قومی و بین الاقوامی اسکواش کھلاڑی ایک ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

 

********

 (ش ح ۔م ح  ۔ج ا )

U. No.2825


(ریلیز آئی ڈی: 2305126) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil