وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پروزیراعظم کی ایران کے صدر سے ملاقات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 AUG 2026 3:54PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عالی جناب ڈاکٹر مسعود پیزیشکیان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے مغربی ایشیا کے تنازع سے متعلق حالیہ پیش رفت اور بدلتی ہوئی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی اور اپنے اپنے نقطۂ نظر کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے اس مستقل موقف کو دہرایا کہ تمام مسائل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔

وزیر اعظم نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ بحری آمدورفت اور تجارت کی آزادی کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے، بشمول تجارتی بحری جہازوں اور ان کے عملے کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیرجہتی تنظیموں میں ایران کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے لئے بھارت کی آمادگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ برکس سربراہ اجلاس کے لئے صدر پیزیشکیان کا بھارت میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ا ش ق

U.NO.2809


(ریلیز آئی ڈی: 2305015) وزیٹر کاؤنٹر : 14