قومی انسانی حقوق کمیشن
ہندوستان کاقومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) 2 اور 3 ستمبر 2026 گجرات کے گاندھی نگر میں ’کھلی سماعت اور خصوصی اجلاس‘کا انعقاد کرے گا
خصوصی اجلاس کے دوران این ایچ آر سی ریاست سے متعلق انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے معاملات کی سماعت کرے گا
ریاستی حکام اور شکایت کنندگان کو سماعت کے دوران موجود رہنے اور کارروائی میں حصہ لینے کے لیے کہا گیا ہے
کمیشن گجرات میں بندھوا مزدوری سے متعلق انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے معاملات کی بھی سماعت کرے گا
کمیشن ریاست کے اعلیٰ افسران کے ساتھ انسانی حقوق سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کرے گا
اس کے علاوہ سول سوسائٹی، غیر سرکاری تنظیموں اور انسانی حقوق کے محافظین کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا، جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 AUG 2026 4:59PM by PIB Delhi
ہندوستان کےقومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کی جانب سے 2 اور 3 ستمبر 2026 کو گجرات کے گاندھی نگر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق معاملات کی سماعت کے لیے دو روزہ ’کھلی سماعت اور خصوصی اجلاس(اوپن ہیئرنگ اور کیمپ سٹنگ)منعقد کرنے جارہا ہے۔ ہندوستان کے قومی حقوق انسانی کمیشن کے چیئرمین جسٹس وی راما سبرامنیم اور ارکان جسٹس (ڈاکٹر) بدیوت رنجن سارنگی اور محترمہ وجیا بھارتی سَیانی 2 ستمبر 2026 کو صبح 10:30 بجے نیشنل فارنزک سائنسز یونیورسٹی میں شکایت کنندگان اور ریاست کے متعلقہ افسران کی موجودگی میں ان معاملات کی سماعت کریں گے۔
مورخہ2 ستمبر 2026 کو مکمل کمیشن اس کے سپرد کیے گئے معاملات کی سماعت کرے گا۔ اگلے روز، 3 ستمبر 2026 کو این ایچ آر سی کے چیئرمین جسٹس وی راما سبرامنیم گجرات میں مبینہ بندھوا مزدوری سے متعلق معاملات کی سماعت کریں گے۔ اسی دوران کمیشن کی ڈویژن بنچ، جس میں رکن جسٹس (ڈاکٹر) بدیوت رنجن سارنگی اور محترمہ وجیا بھارتی سَیانی شامل ہیں، تعمیلی امور اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق دیگر شکایات کی سماعت کرے گی۔
اس کے بعد کمیشن دوپہر 2 بجے سول سوسائٹی کی تنظیموں، غیر سرکاری تنظیموں اور انسانی حقوق کے محافظین کے نمائندوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کرے گا۔ اس کے بعد سہ پہر 3 بجے ریاست کے اعلیٰ افسران کے ساتھ انسانی حقوق سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کے لیے میٹنگ منعقد ہوگا۔ کیمپ سٹنگ کا اختتام سہ پہر 4:15 بجے میڈیا بریفنگ کے ساتھ ہوگا۔
کمیشن 2007 سے وقتاً فوقتاً مختلف ریاستوں میں خصوصی اجلاس منعقد کرتا آ رہا ہے، تاکہ انصاف کی فراہمی میں تیزی لائی جا سکے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین کی شکایت کا بروقت ازالہ اور فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔
*****
ش ح ۔م ع ن۔ خ م
U. No.2730
(ریلیز آئی ڈی: 2304339)
وزیٹر کاؤنٹر : 10