صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی) کے زیر اہتمام این آئی پی ای آر گوہاٹی میں ادویات اور نباتاتی دواسازی میں معیار، تحفظ اور اختراع کے فروغ کے موضوع پر سائنسی کانفرنس کا انعقاد


آئی پی سی نے انڈین فارماکوپیا کے سات فائٹو کیمیکل حوالہ جاتی معیارات اور پانچ نباتاتی حوالہ جاتی معیارات جاری کیے

شمال مشرقی خطے میں منعقد ہونے والی پہلی سائنسی کانفرنس نے نباتاتی دواسازی کی معیار بندی کو آگے بڑھانے کے لیے ضابطہ کار اداروں، تعلیمی شعبے اور سائنسی اداروں کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا

پودوں پر مبنی ادویاتی مصنوعات کی سائنسی معیار بندی، معیار کی یقین دہانی اور شواہد پر مبنی تیاری کو مضبوط بنانے کی پہل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 AUG 2026 4:15PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی صحت و خاندانی بہبودکی وزارت کےتحت کام کرنے والے انڈین فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی) نے 27 اگست 2026 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر)، گوہاٹی میں ’’انڈین فارماکوپیا (آئی پی) 2026: ادویات، خوراک اور نباتاتی دواسازی میں معیار، تحفظ اور اختراع کا فروغ‘‘ کے موضوع پر ایک سائنسی کانفرنس اور باہمی تبادلۂ خیال کے اجلاس کا انعقاد کیا۔

شمال مشرقی خطے میں پہلی مرتبہ منعقد کیے گئے اس باہمی اجلاس میں ضابطہ کار اداروں، تعلیمی شعبے اور سائنسی اداروں کے ماہرین اور متعلقہ فریقوں نے شرکت کی اور ملک میں نباتاتی دواسازی کے معیار اور معیاری بنانے کے نظام کو مزید مضبوط اور بہترکرنے کے لیے آئندہ کے لائحۂ عمل پر غور و خوض کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image001_20260828161710_c9fe04.jpg

اس تقریب کی ایک اہم خصوصیت آئی پی سی کی جانب سے انڈین فارماکوپیا فائٹو کیمیکل حوالہ جاتی معیارات (آئی پی پی آر ایس) کے سات اور انڈین فارماکوپیا نباتاتی حوالہ جاتی معیارات (آئی پی بی آر ایس) کے پانچ معیارات کا اجرا تھا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کمیشن نے ان اہم حوالہ جاتی معیارات کو متعارف کرایا ہے۔ جاری کیے گئے معیارات میں اینڈروگرافولائڈ، کیپسائیسن، ایمبیلین، یوجینول، مارمیلوسِن/امپیریٹورِن، اسکوپولیٹن، امبیلیفیرون، ٹرمینالیا ارجونا، باکوپا مونیری، ٹینوسپورا کورڈی فولیا، سینٹیلا ایشیاٹیکا اور اوسی مم سینکٹم شامل ہیں۔

نباتاتی دواسازی روایتی طبی علم اور جدید سائنسی طریقۂ کار کے درمیان ایک اہم رابطے کی حیثیت رکھتی ہے، جو محفوظ، مؤثر اور معیاری پودوں پر مبنی ادویات کی تیاری میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ ان میں نئی ادویات کی دریافت، کم لاگت والی طبی سہولیات کی فراہمی اور عالمی دواسازی کے شعبے میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار میں اہم تعاون کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

آئی پی پی آر ایس اور آئی پی بی آر ایس کے اجرا سے پودوں سے حاصل شدہ ادویاتی اجزا کی سائنسی معیار بندی، معیار کی یقین دہانی اور ضابطہ جاتی جائزے کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ توقع ہے کہ یہ حوالہ جاتی معیارات نباتاتی دواسازی کی شواہد پر مبنی تیاری، معیار کے کنٹرول اور علاج کےلیے جائزے میں معاون ثابت ہوں گے، جس سے ان کی سائنسی اور ضابطہ جاتی بنیاد مزید مضبوط ہوگی۔

ان معیارات کا اجرا اے آئی آئی ایم ایس، گوہاٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر اشوک پورانک نے کیا، جنہوں نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اس اقدام کو جڑی بوٹیوں اور پودوں سے تیار کردہ ادویاتی مصنوعات کے معیار، تحفظ اور سائنسی توثیق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

افتتاحی خطاب میں انڈین فارماکوپیا کمیشن کے سکریٹری و سائنسی ڈائریکٹر ڈاکٹر وی کلیسَیلون نے نباتاتی دواسازی کے مضبوط معیار کو یقینی بنانے میں این آئی پی ای آر، گوہاٹی کی لیبارٹری کے ساتھ تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کی مشترکہ کوششیں سائنسی معیار بندی کو آگے بڑھانے اور معیاری و محفوظ پودوں پر مبنی ادویاتی مصنوعات کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔

اس تقریب میں ڈاکٹر بی کمار، ڈی ڈی سی(I)،سی ڈی ایس سی او (ای زیڈ) اور ناگالینڈ کے اے ڈی سی ڈاکٹر ایتھنگ بیمو ایزنگ کے علاوہ ضابطہ جاتی، تعلیمی اور سائنسی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور متعلقہ فریقین نے بھی شرکت کی۔

اس اجلاس نے ضابطہ جاتی اداروں، این آئی پی ای آر گوہاٹی اور آئی پی سی کے ماہرین کے درمیان باہمی تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا، جس میں ادویاتی پودوں (جڑی بوٹیوں)سے حاصل ہونے والی شواہد پر مبنی ادویات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے پودوں پر مبنی محفوظ، مؤثر اور کم لاگت والے علاج کے اختیارات کی دستیابی کو مزید تقویت ملے گی، جبکہ جڑی بوٹیوں اور نباتاتی دواسازی سے متعلق ادویات کے شعبے میں مزید تحقیق، اختراع اور سائنسی ترقی کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

 

*****

ش ح ۔م ع ن۔ خ م

U. No.2726


(ریلیز آئی ڈی: 2304311) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese