سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے درج فہرست ذاتوں کی فلاحی اسکیموں کی نگرانی اور بروقت فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا


باقاعدگی سے جائزے، براہ راست فوائد کی منتقلی اور سماجی آڈٹ سے فنڈز کے مؤثر استعمال میں مدد ملی

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مربوط اقدامات کے ذریعے مستحقین تک فوائد کی بروقت فراہمی پر توجہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 AUG 2026 1:32PM by PIB Delhi

حکومت ملک بھر میں درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والی برادریوں کی تعلیمی ترقی، سماجی و اقتصادی طور  پر بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع کے فروغ اور تحفظ کے لیے فلاحی اسکیموں کی ایک جامع سلسلہ نافذ کر رہی ہے۔

مالی برس22-2021 سے26-2025 کے دوران درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کے لیے میٹرک کے بعد اسکالرشپ، قومی فیلوشپ، قومی و بیرون ملک اسکالرشپ، اعلیٰ معیار کی تعلیم، مفت کوچنگ، پری میٹرک اسکالرشپ، پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیودے یوجنا (پی ایم-اے جے اے وائی)، ہدف شدہ علاقوں کے ہائی اسکولوں میں طلبہ کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم (شریشٹھا)، درج فہرست ذاتوں کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ اور ہنرمندی کی ترقی کے پروگراموں سمیت اہم اقدامات کے لیے فنڈز مختص کیے گئے تھے۔

مختلف درج فہرست ذاتوں کی فلاحی اسکیموں کے تحت پروگراموں کے نفاذ اور فنڈز کے استعمال کا عمل متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تال میل کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔ فنڈز کا اجرا مکمل تجاویز موصول ہونے، استعمال شدہ فنڈز کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے، جہاں قابلِ اطلاق ہو ایس این اے-اسپارک سے منسلک ہونے، اسکیم کے رہنما اصولوں کی پابندی اور مقررہ مالیاتی ضوابط کی تکمیل سے مشروط ہے۔

اخراجات کے بہتر استعمال اور جواب دہی کو مضبوط کرنے کے لیے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اسکیموں کا باقاعدگی سے اندرونی  طور پرجائزہ لیتی ہے۔ اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لینے اور پروگراموں کے مؤثر طریقے سے استفادہ کنندگان تک پہنچنے کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تیسرے فریق کے ذریعے جائزے اور سماجی آڈٹ بھی کیے جاتے ہیں۔

اسکالرشپ کی مالی معاونت بڑی حد تک براہ راست فائدہ منتقلی کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے، تاکہ مستحق طلبہ کے بینک کھاتوں میں فوائد کی رقم تیز رفتار اور زیادہ شفاف طریقے سے براہ راست منتقل کی جاسکے۔ یہ نظام مستحقین کی درست نشاندہی میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے اور رقم کی منتقلی میں ہونے والی تاخیر کو کم کرتا ہے۔

وزارت قومی سطح پر منعقد ہونے والے چنتن شِور، علاقائی اجلاسوں، قومی کانفرنسوں اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ حکام اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے اسکیموں کے نفاذ کی باقاعدگی سے نگرانی کرتی ہے۔

ماہانہ اور سہ ماہی اخراجات کے اہداف کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ نفاذ کے عمل میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی جاسکے اور بروقت اصلاحی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔ قومی اور علاقائی اخبارات میں اشتہارات، سوشل میڈیا مہمات اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ باقاعدہ رابطے کے ذریعے عوامی بیداری اور تشہیری اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔

ان کوششوں کا مقصد مستحقین میں اسکیموں سے متعلق آگاہی میں اضافہ کرنا، تجاویز کی بروقت پیش کش کو بہتر بنانا اور مختص فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

مؤثر نگرانی، ڈیجیٹل فنڈ مینجمنٹ نظام، فوائد کی براہ راست منتقلی، باقاعدہ جائزے اور نفاذ سے متعلق حکام کے ساتھ قریبی تال میل کے ذریعے حکومت اس امر کے لیےپرعزم ہے کہ درج فہرست ذاتوں کی فلاحی اسکیموں کے فوائد مؤثر انداز میں مستحقین تک پہنچیں۔

ان اقدامات کا مقصد ملک بھر میں درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والی برادریوں میں تعلیم، وقار، روزگار کے تحفظ اور سماجی و اقتصادی بااختیاری کو فروغ دینا ہے۔

***

ش ح۔م ع ن۔ خ م

U- 2708


(ریلیز آئی ڈی: 2304219) وزیٹر کاؤنٹر : 10