وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سری نارائن گرو کےیوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 AUG 2026 1:22PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری نارائن گرو کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے سری نارائن گرو کو ایک عظیم سماجی مصلح، روحانی رہنما اور مفکر قرار دیا، جنہوں نے اپنی زندگی وقار اور ہمدردی پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے وقف کردی۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
سری نارائن گرو کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت!
وہ ایک عظیم سماجی مصلح، روحانی رہنما اور مفکر تھے، جنہوں نے اپنی زندگی وقار اور ہمدردی پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے وقف کردی۔ ان کے افکار نے بے شمار لوگوں کو قوت اور حوصلہ عطا کیا۔ تعلیم اور علم کے فروغ پر ان کی خصوصی توجہ بھی قابل ذکر تھی۔
***
ش ح۔م ع ن۔ خ م
U- 2707
(ریلیز آئی ڈی: 2304170)
وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam