وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سمرتھک کی حوالگی — بھارتی بحریہ کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ کثیر مقاصد جہاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 AUG 2026 7:35PM by PIB Delhi

سمرتھک، بھارتی بحریہ کا پہلا کثیر مقاصد جہاز (ایم پی وی)، جسے لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ (ایل اینڈ ٹی)، کٹوپلی نے تیار کیا ہے، 27 اگست 2026 کو بھارتی بحریہ کے حوالے کر دیا گیا۔

اس جہاز میں 75 فیصد سے زائد مقامی طور پر تیار کردہ اجزا شامل ہیں اور اسے ایک ہمہ گیر آزمائشی اور جائزہ پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اسے سمندری نگرانی اور جاسوسی، ساحلی حدود سے دور گشت اور ضرورت پڑنے پر انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے (ایچ اے ڈی آر) کی کارروائیوں میں معاونت کے لیے بھی تیار کیا گیا ہے۔

اس جہاز کا نام موزوں طور پر ’سمرتھک‘ رکھا گیا ہے، جس کے معنی ’مددگار‘ یا ’تائید کنندہ‘ کے ہیں۔ یہ نام مختلف مشن کے لیے ایک قابل اعتماد معاون کے طور پر جہاز کے متوقع کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے نام کے عین مطابق سمرتھک کسی ایک مخصوص کام تک محدود نہیں ہے بلکہ اسے مختلف نوعیت کی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس سے کثیر مقاصد جہاز کے تصور کی بھرپور عکاسی ہوتی ہے۔

سمرتھک کی حوالگی بھارتی بحریہ کی مقامی سطح پر جہاز سازی کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے اور حکومت کے آتم نربھر بھارت کے وژن کی تجدید عہد بھی ہے۔ یہ جہاز ایک خود کفیل اور پائیدار ملکی دفاعی صنعتی نظام کے قیام کی جانب بھارت کی کوششوں کا عملی ثبوت ہے۔

 

***********

ش ح۔ ف ش ع

  U: 2684

 


(ریلیز آئی ڈی: 2303980) وزیٹر کاؤنٹر : 6