خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے یو پی آئی کے 10 سال مکمل ہونے پر جشن منایا اور کہا کہ فون ہر ہندوستانی کا والٹ بن چکا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 AUG 2026 10:00AM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے یونائیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کے 10 سال مکمل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ ایک وقت تھا جب نقد رقم ساتھ رکھنا ضروری ہوتا تھا، جبکہ آج فون ہی ہر شخص کا والٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائے کی دکانوں سے لے کر کالج کی کینٹینوں تک اور دیہاتوں سے لے کر بڑے سے بڑے کاروباری اداروں تک،یو پی آئی نے ادائیگیوں کو بے حد آسان بنا دیا ہے – محض چند ٹیپس، چند سیکنڈز اور بغیر کسی پریشانی کے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی یہ سہولت اور تیز رفتار اس نئے ہندوستان کی عکاسی کرتی ہے جو آج تعمیر ہو رہا ہے۔
******
(ش ح ۔ک ح۔خ م(
U. No. 2569
(ریلیز آئی ڈی: 2303112)
وزیٹر کاؤنٹر : 11