بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

طلباء  دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا مستقبل ہیں: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار

प्रविष्टि तिथि: 24 AUG 2026 6:22PM by PIB Delhi
  1. بھارتی الیکشن کمیشن ( ای سی آئی )  نے آج لکھنؤ میں ’’ الیکٹورل لٹریسی کلبس ( ای ایل سی 2.0 )  اور ای سی آئی نیٹ  ‘‘  پر دوسری علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا مقصد تعلیمی اداروں کے ذریعے نوجوان شہریوں میں انتخابی خواندگی اور جمہوری بیداری کو مضبوط بنانا ہے۔
  2. پورے  اتر پردیش کے اسکولوں اور کالجوں کے طلباء اور اساتذہ پر مشتمل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے   ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے طلباء  کو   ، ملک کا مستقبل قرار دیا اور کہا کہ انتخابی عمل سے متعلق علم اور سمجھ کو آگے بڑھانے اور جمہوریت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے الیکٹورل لٹریسی کلبس ناگزیر ہیں۔
  3. چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بتایا کہ بھارت میں انتخابات آئینِ ہند، قانون اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق سختی سے منعقد کیے جاتے ہیں اور تمام مراحل میں سیاسی جماعتوں، امیدواروں یا ان کے نمائندوں کی بیک وقت نگرانی میں شفاف طریقے سے کرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے طلباء اور نوجوان ووٹروں کو  ، بھارت کے انتخابی نظام، جمہوری اقدار، انتخابی رجسٹریشن، ووٹنگ اور گنتی کے عمل اور بھارتی الیکشن کمیشن کے کردار اور کام کاج سے واقف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔
  4.  نوجوان شہریوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  ، چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے کہا کہ انتخابی عمل میں ان کا اعتماد اور باخبر شراکت  داری جمہوریت کے مستقبل میں ایک سرمایہ کاری ہے۔
  5. ای ایل سی 2.0  ، جس کی ٹیگ لائن ’’جمہوریت سیکھیں-   جمہوریت کی قیادت کریں  ، ( لرن ڈیمو کریسی – لیڈ ڈیمو کریسی ) ‘‘ ہے   ،     اس مقصد  کو مزید مضبوط بناتا ہے کہ نوجوان اور پہلی بار ووٹ دینے والے نہ صرف جمہوریت کو سمجھیں بلکہ بامعنی طور پر  ، اس میں حصہ لیں اور اس کی ترقی میں اپنا تعاون دیں۔
  6.  دن کے اوائل میں  ، جناب گیانیش کمار نے اپنے مادرِ علمی، کولون تعلقدار کالج کا دورہ کیا اور اسکول کے اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کی۔ دورے کے دوسرے دن کل چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار اتر پردیش کے بوتھ لیول افسران ( بی ایل اوز )  کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
  7. ای ایل سی 2.0  الیکٹورل لٹریسی کلبس کو اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منظم، نمایاں اور ڈیجیٹل طور پر فعال پلیٹ فارم کے طور پر نئے انداز میں پیش کرتا ہے۔ اس اقدام میں نوجوان شہریوں میں انتخابی خواندگی اور ان کے  کنبوں ، تعلیمی اداروں اور برادریوں میں انتخابی بیداری کو فروغ دینے کے لیے پورے سال مسلسل سرگرمیوں کا تصور پیش کیا گیا ہے۔
  8. ای ایل سی 2.0  وسیع ای سی آئی نیٹ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائے گا، جو ایک بٹن پر کلک کرنے سے انتخابی فہرست سے لے کر ووٹنگ تک انتخابات سے متعلق تمام خدمات فراہم کرتا ہے۔ ای سی آئی نیٹ پر مخصوص ای ایل سی  پورٹل کے ذریعے پورے بھارت میں ای ایل سیز  کا ایک منظم نیٹ ورک تیار کیا جائے گا۔
  9.  بھارت کے وسیع تعلیمی نظام کے پیش نظر  ، اس اقدام کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، جس میں تقریباً 15 لاکھ اسکول، تقریباً 25 کروڑ طلباء اور ایک کروڑ سے زیادہ اساتذہ شامل ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تقریباً 1,500 یونیورسٹیاں اور تقریباً 70,000 تعلیمی ادارے شامل ہیں، جہاں اندازاً 4.33 کروڑ طلباء زیر تعلیم ہیں۔
  10.  اداروں کے اس وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ای ایل سی 2.0  کا مقصد  ، حقائق پر مبنی اور عملی تجربے سے بھرپور انتخابی تعلیم کو فروغ دینا، بھارت کے انتخابی نظام کی شفافیت، دیانت داری اور ساکھ کے بارے میں بیداری بڑھانا اور نوجوان شہریوں کو باخبر جمہوری شرکت کے سفیر بننے کی ترغیب دینا ہے۔
  11. ای ایل سیز  انتخابی عمل کے مختلف مراحل، جن میں انتخابی رجسٹریشن، ووٹنگ اور گنتی شامل ہیں، کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کریں گے، ساتھ ہی ای سی آئی نیٹ ایپ اور بھارتی الیکشن کمیشن کے دیگر اہم اقدامات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں گے۔

 

..................................................... ...................................................

) ش ح – م م -  ع ا )

U.No. 2532


(रिलीज़ आईडी: 2302862) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Telugu , Telugu