وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

اے آئی آئی اے نے آیوروید پر مبنی خاملہ خواتین  کی صحت و تندرستی کے تئیں ‘‘گربھِنی مترا’’ کورس کا آغاز کیا

प्रविष्टि तिथि: 24 AUG 2026 2:03PM by PIB Delhi

وزارتِ آیوش کے تحت خودمختار اور ممتاز ادارہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نے تعلیمی سال 27-2026 کے لیے نئی دہلی میں واقع’گربھِنی مترا‘ کورس کی شروعات کی ہے۔ یہ اقدام صحت سے متعلق مہارتوں کی باقاعدہ تربیت فراہم کرنے والا ایک پروگرام ہے، جس کا مقصد ایسے تربیت یافتہ افراد تیار کرنا ہے جو حمل کے دوران اور زچگی کے بعد خواتین کو مناسب صحت سے متعلق بیداری، طرزِ زندگی کے بارے میں رہنمائی اور معاشرتی سطح پر ضروری معاونت فراہم کر سکیں۔

مذکورہ کورس آیوروید کے روایتی تصورات، یعنی گربھِنی پریچریہ (حمل کے دوران نگہداشت)، سوتیکا پریچریہ (زچگی کے بعد نگہداشت) اور گربھادھان ودھی (حمل ٹھہرنے سے قبل کی نگہداشت) پر مبنی ہے۔ چھ ماہ پر مشتمل اس آف لائن تربیتی پروگرام کا انعقاد پیر سے جمعہ تک سہ پہر 3:00بجے سے  شام 5:00بجے تک کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے شرکاء کو حمل کے سہ ماہی  ادوار کے مطابق غذائی ضروریات، طرزِ زندگی میں مناسب تبدیلیاں، حمل کے دوران محفوظ یوگا، زچگی کے وقت جذباتی معاونت، نومولود بچوں کی مالش اور ابتدائی طبی امداد کے بنیادی طریقۂ کار سمیت عملی مہارتیں فراہم کی جائیں گی۔ نصاب میں انفیکشن سے بچاؤ، صفائی و جراثیم کشی، طبی فضلے کے انتظام اور کام کی جگہ پر حفاظتی اقدامات پر بھی خصوصی زور دیا گیا ہے۔

نئی دہلی کے سریتا وہار میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے احاطے میں منعقد ہونے والے اس کورس میں ہر بیچ  میں20 طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔ بھارت کے کسی بھی تسلیم شدہ تعلیمی بورڈ سے سینئر سیکنڈری (2+10) کا امتحان پاس کرنے والے اور کم از کم 18 سال کی عمر والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔ فی الحال 12 ویں جماعت کے نتائج کا انتظار کرنے والے امیدوار عارضی درخواستیں بھی جمع کرا سکتے ہیں ۔

کورس مکمل کرنے کے بعد امیدوار گربھِنی مترا معاون، حمل سے قبل و بعد کی نگہداشت کے معاون، دورانِ حمل صحت و تندرستی کے رہنما سے متعلق معاون کارکن کے طور پر خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ انہیں آیوش مراکز، زچگی کے مراکز، غیر سرکاری تنظیموں، برادری کی صحت سے متعلق منصوبوں اور صحت و تندرستی کے اداروں میں روزگار کے مواقع حاصل ہو سکتے ہیں۔

’گربھِنی مترا‘ پروگرام طبی ماہرین کی جانب سے فراہم کی جانے والی دورانِ حمل نگہداشت کا متبادل نہیں بلکہ اس کا معاون ہے۔ معمول کے طبی معائنے، تشخیصی ٹیسٹ، بلڈ پریشر اور ہیموگلوبن کی نگرانی بدستور ضروری ہیں۔ تربیت یافتہ گربھِنی مترا خواتین کی معاونت کرتے ہوئے خطرے کی علامات کی بروقت نشاندہی کرتے ہیں اور انہیں مستند ڈاکٹروں اور طبی مراکز سے بروقت رجوع کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ31 اگست 2026 ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے تعلیمی کتابچہ ملاحظہ کریں: تعلیمی کتابچہ-گربھنی مترا ۔

 

********

 ش ح ۔ت ف ۔ش ت

U.No. 2516


(रिलीज़ आईडी: 2302685) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , English , Gujarati , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Tamil