نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈوِیا اور محترمہ رکشا کھڈسے نے وشاکھاپٹنم میں برکس فرینڈشپ سائیکلنگ تقریب کی قیادت کی
وزراء اور برکس ممالک کے محکموں کے سربراہان نے ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کے 87ویں ایڈیشن میں شرکت کی
प्रविष्टि तिथि:
23 AUG 2026 3:04PM by PIB Delhi
وشاکھاپٹنم، 23 اگست: نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈوِیا اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کے 87ویں ایڈیشن کے ایک حصے کے طور پر، آج وشاکھاپٹنم میں منعقدہ برکس فرینڈشپ سائیکلنگ تقریب کی قیادت کی، جس کا اہتمام بھارت کے ذریعہ منعقدہ برکس ممالک کے نوجوانوں اور کھیل کود کے وزراء کی میٹنگ کے شانہ بہ شانہ کیا گیا۔
مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، ایران اور جنوبی افریقہ کے وزراء اور محکموں کے سربراہان نے سائیکلنگ کی تقریب میں حصہ لیا، جس سے برکس ممالک کے درمیان دوستی اور امدادِ باہمی کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے۔

اس ہفتے کے ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ ایڈیشن کا موضوع تھا ’اُنَّت بھارت ابھیان‘۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، ڈاکٹر منسکھ مانڈوِیا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ تصور کردہ فٹ انڈیا تحریک مضبوطی کے ساتھ ملک بھر میں وسعت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا، ’’آج، نوجوانوں نے فٹنس کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ملک بھر میں 18000 سے زائد مقامات پر ’فٹ انڈیا سنڈیز‘ کے جزو کے طور پر سائیکل چلائی۔ سائیکل چلانے سے متعدد فوائد ہوتے ہیں- یہ ایک زبردست ورزش ہے، یہ ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ سے بچنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور آلود کو کم کرنے میں تعاون دیتی ہے۔ سائیکل چلانے سے ایندھن کی بھی بچت ہوتی ہے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے تحفظ میں بھی مدد ملتی ہے۔ لہٰذا، آیئے ہم سب ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے صحت مند اور چاق و چوبند رہیں۔‘‘

مہمان معززین نے ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ پہل قدمی کی ملک گیر وسعت کی ستائش کی اور سائیکلنگ کی اس تحریک کو ملک بھر کی برادریوں تک پہنچانے کے لیے ڈاکٹر مانڈوِیا کو مبارکباد دی۔
ڈاکٹر مانڈوِیا نے مزید کہا کہ صحت و تندرستی ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لیے بنیادی حیثیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا، ’’جب ایک فرد صحت مند ہوتا ہے، تو معاشرہ بھی صحت مند ہوتا ہے، اور ایک صحت مند معاشرہ ایک خوشحال ملک کی تعمیر کر سکتا ہے۔ مودی جی نے ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کیا ہے۔ اس عہد کی تکمیل کے لیے، آیئے ہم سب ہر اتوار کو سائیکل چلاکر خود کو تندرست بنائیں۔‘‘
’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کے 87ویں ایڈیشن کا اہتمام نئی دہلی، لیہہ، کارگل اور پورٹ بلیئر سمیت ملک بھر میں کیا گیا۔ شرکاء نے نشہ مکت بھارت کا بھی عہد کیا، اور منشیات کے خلاف نبردآزمائی اور نوجوانوں کے درمیان صحت مند طرز حیات کو فروغ دینے کے لیے اپنی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔
نئی دہلی میں واقع مشہور میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 1000 سے زائد شہریوں نے صحت و تندرستی کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جن کا آغاز صبح 5:30 بجے ہوا۔ ان سرگرمیوں میں یوگا، زومبا اور رسی کودنے جیسی سرگرمیوں کے علاوہ انڈیا گیٹ کے اطراف 5 کول میٹر کی سائیکل سواری کی سرگرمی بھی شامل تھی۔
بھارتی ہینڈ بال ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ نوین پونیا ، اور زومبا اور ڈانس کوریوگرافر شیویکا آشوینے نے مہمانان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔ کھیلوں کے لیے وقف ایک مخصوص جگہ بنائی جہاں کیرم، شطرنج، بیڈمنٹن ، رساکشی اور رکاوٹی دوڑجیسے کھیلوں کے لیے انتظامات کیے گئے، جن میں 5 سے 85 برس کے لوگوں نے حصہ لیا۔
’فٹ انڈیا آن سائیکل‘ فٹ انڈیا تحریک کے تحت نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کی ایک پہل قدمی ہے، جس کا اہتمام سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی)، راہگیری فاؤنڈیشن اور مائی بھارت کے اشتراک سے کیا جاتا ہے۔
سائیکلنگ مہم کا اہتمام بیک وقت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کیا جاتا ہے، ان میں ایس اے آئی کے علاقائی مراکز، عمدگی کے قومی مراکز (این سی او ایز)، ایس اے آئی تربیتی مراکز (ایس ٹی سی)، کھیلو انڈیا ریاستی عمدگی کے مراکز (کے آئی ایس سی ای) اور کھیلو انڈیا مراکز (کے آئی سی) بھی شامل ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2493
(रिलीज़ आईडी: 2302497)
आगंतुक पटल : 7