سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’مشن زیرو – صفائی کے کام کے دوران اموات کا خاتمہ‘‘ پر قومی ورکشاپ


صفائی کے کام کے دوران صفر اموات کا  ہدف عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے تحت ایک اہم قومی ترجیح ہے؛ محفوظ، منظم اور باوقار صفائی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے تمام محکموں کو مل کر جامع انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے: سکریٹری سدھانش پنت

نمستے اور گریمااسکیموں کے ذریعے صفائی کے کاموں میں مشینی طریقوں کو فروغ دینے اور صفائی کارکنوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کے لیے پیشہ ورانہ تحفظ، صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے

प्रविष्टि तिथि: 22 AUG 2026 3:51PM by PIB Delhi

ملک کے مختلف شہروں میں ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانے، مناسب ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے، عملی تیاری کو یقینی بنانے اور مشینی صفائی خدمات کو وسعت دینے کے مقصد سے آج اڈیشہ کے بھونیشور میں واقع اسٹیٹ کنونشن سینٹر، لوک سیوا بھون میں ’’مشن زیرو: صفائی کے کام کے دوران اموات کا خاتمہ‘‘ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں اڈیشہ کے عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی نے شرکت کی۔ دیگر اہم شخصیات میں حکومتِ ہند کی وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے سکریٹری جناب سدھانش پنت، حکومتِ اڈیشہ کی چیف سکریٹری محترمہ انو گرگ، محکمہ ہاؤسنگ و شہری ترقی کی ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ اوشا پاڑھی، سی پی ایچ ای ای او کے مشیر جناب وی۔ کے۔ چورسیا، واٹکوکے منیجنگ ڈائریکٹر جناب دیب برت موہنتی،  نمستے کے نفاذ کی نوڈل ایجنسی این ایس کے ایف ڈی ایس کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پربھات کمار سنگھ، یو ایم سی سے محترمہ میگھنا ملہوترا اور جناب زیرکسس راؤ، بھونیشور میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر جناب چنچل رانا، آئی اے ایس اور پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر وجے سوریہ ونشی، آئی اے ایس شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G9K9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025OOZ.jpg

اعلیٰ سرکاری افسران، شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بی ایس) کے نمائندوں، صفائی کے شعبے کے ماہرین، مشینری تیار کرنے والوں، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور صفائی کارکنوں نے محفوظ، باوقار اور مکمل طور پر مشینی صفائی کے نظام کی تشکیل کے لیے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

ورکشاپ میں ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانے، مناسب ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے، عملی تیاری کو یقینی بنانے اور ملک کے مختلف شہروں میں مشینی صفائی خدمات کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کا بنیادی مقصد صفائی کے کام کے دوران صفر اموات کا ہدف حاصل کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OQSL.jpg

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے سکریٹری جناب سدھانش پنت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صفائی کے کام کے دوران صفر اموات کا حصول عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے تحت ایک اہم قومی ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی کی خدمات کو محفوظ، منظم اور باوقار انداز میں فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے تمام محکموں کو مل کر جامع انداز میں کام کرنا ہوگا۔

جناب پنت نے بتایا کہ  نمستےاور گریما اسکیمیں صفائی کے کاموں میں مشینی طریقوں کو فروغ دینے اور صفائی کارکنوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کے لیے پیشہ ورانہ تحفظ، صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے کے مقصد سے نافذ کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں متعارف کرایا گیا ’سوچھتا سارتھی/ویسٹ پِکر‘ جزو اس نظام کو مزید مضبوط بناتا ہے، کیونکہ اس کے ذریعے کچرا چننے والے افراد کو بھی سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے اقدامات کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LR4G.jpg

سکریٹری نے مزید بتایا کہ نمستے اسکیم میں 2031 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس کا مقصد ایمرجنسی رسپانس سینی ٹیشن  یونٹس (ای آر ایس یو) کے ذریعے صفائی کی خدمات کی منظم فراہمی کو یقینی بنانا، مشن زیرو کے ہدف کو آگے بڑھانا اور صفائی کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے تمام فلاحی اقدامات کی مکمل دستیابی اور رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005AZTG.jpg

ورکشاپ نے متعلقہ فریقوں کو اپنے تجربات شیئر کرنے، جدید اقدامات اور اختراعات پیش کرنے اور محفوظ صفائی کے کاموں کے لیے عملی حل پر تبادلۂ خیال کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔

سکریٹری نے حفاظتی آلات اور سامان کی نمائش کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کارکنوں کی حفاظت اور کام کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تیار کی گئی جدید ٹیکنالوجی اور آلات پیش کرنے والے متعلقہ فریقوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ویسٹ ٹو ویلتھ سیلف ہیلپ گروپس کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا، جن میں کچرا چننے والے افراد اور صفائی کارکن شامل تھے۔ ان اسٹالز میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور پائیدار کچرا انتظام کے امکانات کو اجاگر کیا گیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس پروگرام میں حکومتِ ہند اور حکومتِ اڈیشہ کے نمائندوں، شہری بلدیاتی اداروں کے اعلیٰ افسران، ، سی پی ایچ ای ای او صفائی کے شعبے سے وابستہ اداروں، سول سوسائٹی تنظیموں، ٹیکنالوجی اور آلات فراہم کرنے والوں اور صفائی کارکنوں نے شرکت کی۔

مختلف شعبوں سے وابستہ متعلقہ فریقوں کی شرکت نے اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ خطرناک دستی صفائی کے طریقوں کے خاتمے کے لیے حکومتوں، شہری بلدیاتی اداروں( یو ایل بی ایس)، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں اور مقامی برادریوں کے درمیان مربوط اقدامات ضروری ہیں۔

ورکشاپ میں ایک ایسے محفوظ، باوقار، ٹیکنالوجی پر مبنی اور پائیدار صفائی کے نظام کی تشکیل کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا گیا، جہاں صفائی کی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے کسی بھی صفائی کارکن کی جان نہ جائے۔

مشن زیرو کا مقصد مشینی صفائی، ادارہ جاتی تیاری، کارکنوں کی حفاظت، سماجی تحفظ اور روزگار میں معاونت کے ذریعے صفائی کے کام کے نظام میں تبدیلی لانا ہے، تاکہ پورے ملک میں صفائی کے کام کے دوران صفر اموات کے ہدف کی جانب پیش رفت کی جا سکے۔

***

(ش ح۔ف ا۔ م ذ)

UR.No. 2485


(रिलीज़ आईडी: 2302412) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , Gujarati , English , Tamil