وزارت سیاحت
برکس کے سیاحت کے وزرا نے جے پور اعلامیہ (وزرا کا مشترکہ بیان) منظور کر لیا
جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ”سیاحت لوگوں کو جوڑتی ہے؛ یہ کمیونٹیوں کے لیے مواقع پیدا کرتی ہے اور ثقافتی تبادلے کو ممکن بناتی ہے“
प्रविष्टि तिथि:
21 AUG 2026 6:28PM by PIB Delhi
بھارت کی صدارت میں منعقدہ برکس سیاحت وزرا کی میٹنگ آج جے پور میں برکس سیاحت وزرا کے مشترکہ بیان 2026 (جے پور اعلامیہ) کے منظور ہونے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جو برکس رکن ممالک کے درمیان سیاحت کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

اس میٹنگ کی صدارت ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے کی۔ اس نے 2026 میں بھارت کی صدارت میں برکس سیاحت ٹریک کے اختتام کی نشان دہی کی، جو ”مزاحمت، جدت طرازی، تعاون اور پائیداری کی تعمیر“ کے موضوع کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
اس میٹنگ میں نو برکس رکن ممالک نے شرکت کی۔ وزرا کی شرکت میں برازیل کے وزیر سیاحت مسٹر گسٹاوو کوسٹا فیلیسیانڈو؛ ایران کے وزیر ثقافتی ورثہ، سیاحت اور ہنرمندی مسٹر رضا صالحی امیری؛ جنوبی افریقہ کی وزیر سیاحت مسز پیٹریشیا ڈی لل؛ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت و سیاحت معزز عبداللہ بن توق المرری شامل تھے، ساتھ ہی چین، ایتھوپیا، انڈونیشیا اور روس کے وفود کے سربراہان بھی شامل تھے۔ بھارتی وفد میں سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب بھونیش کمار اور سیاحت کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب ہری کشور ایس، دیگر اہلکاران کے علاوہ شامل تھے۔
جے پور اعلامیہ بھارت کی صدارت کے دوران برکس سیاحت ورکنگ گروپ کے ذریعے چار موضوعاتی ترجیحات کے گرد کیے گئے کام کا غماز ہے - مصنوعی ذہانت اور سیاحت؛ پائیداری اور ذمہ دارانہ سیاحت؛ سیاحت میں ہنرمندی اور صلاحیت کی تعمیر؛ اور سیاحتی تبادلے اور بلا رکاوٹ سفر کی سہولت۔

برکس سیاحت کے وزرا کے ذریعے اتفاق رائے سے منظور کردہ وزرا کا مشترکہ بیان سیاحت میں ذمہ دارانہ، محفوظ اور انسان مرکز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی تبدیلی کی صلاحیت کو تسلیم کرتا ہے اور سیاحت کی منصوبہ بندی، منزل کے انتظام، زائرین کی خدمات، کثیر لسانی مواصلات اور سفر کی سہولت میں تعاون کی حمایت کرتا ہے۔
یہ مزید پائیدار اور کمیونٹی مرکز سیاحت، قدرتی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ، سیاحت میں سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے، متنوع سیاحتی مصنوعات کی ترقی اور فروغ، مسلسل ہنرمندی اور مہارت میں اضافے، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان شراکت داری، سیاحت کے اعداد و شمار اور شماریات کے تبادلے، بہترین طور طریقوں کے اشتراک اور برکس رکن ممالک کے درمیان مضبوط لوگوں سے لوگوں کے رابطے پر زور دیتا ہے۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ 2047 تک وِکست بھارت کی جانب بھارت کے سفر میں سیاحت کا ایک اہم کردار ہے اور اس میں بڑے اقتصادی مراکز سے آگے شہروں، دیہاتوں اور دور دراز علاقوں تک ترقی لے جانے کی منفرد صلاحیت ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاحت ہوٹلوں اور ہوم اسٹیز، ٹیکسی آپریٹرز، گائیڈز، دستکاروں، بنکروں، کسانوں، انٹرپرینیورز اور لاکھوں خاندانوں کے لیے مواقع پیدا کرتی ہے جن کی روزی روٹی براہ راست یا بالواسطہ اس شعبے سے جڑی ہوئی ہے۔
وزیر موصوف نے بھارت کی ان کوششوں کو اجاگر کیا جو ایک ایسے سیاحت کے ایکو سسٹم کی تعمیر کے لیے ہیں جو معاشی طور پر خوشحال، ماحولیاتی طور پر ذمہ دار، ٹیکنالوجی سے لیس اور ثقافتی طور پر معتبر ہو۔ انھوں نے مزید کہا، ”سیاحت آخرکار لوگوں کو جوڑتی ہے۔ یہ کمیونٹیوں کے لیے مواقع پیدا کرتی ہے، ثقافتی تبادلے کو ممکن بناتی ہے اور ہمارے ممالک کے شہریوں کو حکومتوں کے درمیان رسمی تعلقات سے آگے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع دیتی ہے۔“

سیاحت کے وزرا کی میٹنگ کے ضمن میں، بھارت نے برازیل، ایران، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں نے متعلقہ وزارتی وفود کے ساتھ گفت و شنید اور سیاحت کے تعاون کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا۔
بھارت کی صدارت میں برکس سیاحت ٹریک پر ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی، جس میں سیاحت کے وزرا کی میٹنگ کے نتائج اور جے پور اعلامیہ کی منظوری کو اجاگر کیا گیا۔

جے پور میں سیاحت کے وزرا کی میٹنگ کے حصے کے ساتھ ساتھ، روایتی فنون، دستکاریوں اور کمیونٹی پر مبنی سیاحت کے اقدامات کو نمایاں کرنے والے منتخب تجربات وزرا اور مندوبین کے سامنے پیش کیے گئے۔
22 اگست 2026 کو، وزرا اور مندوبین جے پور کے کچھ مشہور ورثہ مقامات بشمول ہوا محل، سٹی پیلس اور آمیر قلعہ کا دورہ کریں گے، جو انھیں شہر کے بھرپور تعمیراتی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 2459
(रिलीज़ आईडी: 2302179)
आगंतुक पटल : 12