قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے) نے آج احمد آباد میں ”بہتر مالیاتی رپورٹنگ ایکو سسٹم کی تشکیل“ کے موضوع کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے آڈیٹروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چھٹا آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کیا


اس آؤٹ ریچ کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیت کو فروغ دینا، آڈٹ کے معیار کو مضبوط بنانا اور مالیاتی رپورٹنگ کے معیار کو بہتر بنانا ہے

प्रविष्टि तिथि: 21 AUG 2026 6:45PM by PIB Delhi

نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے) نے حال ہی میں احمد آباد میں اپنا چھٹا آؤٹ ریچ پروگرام مکمل کیا، جو 2025 میں شروع ہونے والے آؤٹ ریچ پروگراموں کے سلسلے کا حصہ تھا۔ ”بہتر مالیاتی رپورٹنگ ایکو سسٹم کی تشکیل“ کے موضوع کے ساتھ اس پروگرام کا اِفتتاح جناب نتن گپتا، چیئرپرسن، این ایف آر اے اور سی اے پرسنا کمار ڈی، صدر، آئی سی اے آئی نے کیا۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے آڈیٹروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو فروغ دینے، آڈٹ کے معیار کو مضبوط بنانے اور مالیاتی رپورٹنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے، یہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کے تعاون سے منعقد ہونے والا دوسرا ایسا آؤٹ ریچ پروگرام تھا، پہلا پروگرام جون 2026 میں پونے میں منعقد ہوا تھا۔

جناب نتن گپتا، چیئرپرسن، این ایف آر اے نے اپنے کلیدی خطاب میں عوامی مفاد کے تحفظ اور مالیاتی رپورٹنگ میں اعتماد پیدا کرنے میں اکاؤنٹنسی کے پیشے کے اہم کردار پر زور دیا۔ جناب گپتا نے عصری عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور آڈٹ فرموں سے مطالبہ کیا کہ وہ آڈٹ کے عمل میں مناسب ٹکنالوجی کو اپنانے سمیت اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنائیں۔

اپنے خطاب میں، سی اے پرسنا کمار ڈی، صدر آئی سی اے آئی نے بیان کیا کہ مالیاتی رپورٹنگ میں آڈٹ کا معیار اسٹیک ہولڈروں کے درمیان اعتماد اور بھروسا پیدا کرنے کے لیے اہم ہے۔

محترمہ سمیتا جھنگران، کل وقتی رکن، این ایف آر اے نے اعلیٰ معیار کی مالیاتی رپورٹنگ کو یقینی بنانے میں آڈٹ فرموں کے این ایف آر اے کے معائنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ماہرین کے سیشنز کا مقصد روزمرہ کے پیشہ ورانہ کام میں آڈٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی بصیرت فراہم کرنا تھا اور اس میں کلیدی پہلوؤں جیسے آڈٹ اسٹریٹجی ڈاکومینٹیشن، مادی غلط بیانی کے خطرات، اور این ایف آر اے کی نگرانی سے حاصل ہونے والے سبق پر کیس اسٹڈیز پر تکنیکی سیشن شامل تھے۔

جب سے یہ پہل گذشتہ سال شروع کی گئی ہے، این ایف آر اے کے آؤٹ ریچ پروگراموں میں 450 سے زیادہ چھوٹی اور درمیانی فرموں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 2453


(रिलीज़ आईडी: 2302152) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , Tamil