صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
وزارتِ صحت کی جانب سے قومی ادارہ برائے صحت و خاندانی بہبود، صلاحیت سازی کمیشن اور کرم یوگی بھارت کے اشتراک سے مشن کرم یوگی کے نفاذ کے لیے تنظیمی صلاحیت مضبوط بنانے کے مقصد سے ایم ڈی اوز کے دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد
प्रविष्टि तिथि:
21 AUG 2026 5:20PM by PIB Delhi
مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے 20 اور 21 اگست 2026 کو نئی دہلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر (این آئی ایچ ایف ڈبلیو) میں محکمہ صحت و خاندانی بہبود (ڈی او ایچ ایف ڈبلیو) کے تحت وزارتوں، محکموں اور تنظیموں (ایم ڈی او) کی دو روزہ قومی کانفرنس منعقد کی۔ اس کانفرنس کا انعقاد محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے تربیتی شعبے نے این آئی ایچ ایف ڈبلیو، صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) اور کرم یوگی بھارت کے اشتراک سے کیا۔ کانفرنس کا مقصد مشن کرم یوگی کے مؤثر نفاذ کے لیے تنظیمی صلاحیت کو مضبوط بنانا تھا۔

اس کانفرنس میں محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے تحت آنے والے 140 اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد علم کا تبادلہ، باہمی روابط اور تعاون کو فروغ دینا تھا، تاکہ ’پوری حکومت کے مشترکہ نقطۂ نظر‘ کو آگے بڑھایا جا سکے اور مختلف اداروں کے درمیان موجود باہمی ربط کی کمی کو دور کیا جا سکے۔ افتتاحی اجلاس میں صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) کی رکن ڈاکٹر الکا متل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ کرم یوگی بھارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب راکیش ورما نے بھی شرکت کی۔

دوسرے روز وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے ایڈیشنل سیکریٹری (تربیت) ڈاکٹر ونود کوٹوال نے تقریب میں شرکت کی اور صلاحیت سازی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایم ڈی اوز پر زور دیا کہ وہ نگہداشت فراہم کرنے والے افراد، نرسنگ اور متعلقہ صحت کے شعبوں کے ماہرین، بزرگوں کی نگہداشت اور دیگر ترجیحی شعبوں کے لیے صحت کے شعبے سے متعلق تربیتی کورسز تیار کرنے میں اپنا تعاون دیں۔ انہوں نے ایم ڈی اوز کو صلاحیت سازی یونٹس (سی بی یو) جیسے اقدامات کو مضبوط بنانے اور سالانہ صلاحیت سازی منصوبہ 27-2026 (اے سی بی پی) کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت دی۔

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایم ڈی اوز کو ایڈیشنل سیکریٹری صاحبہ نے سادھنا سپتاہ کے دوران ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا۔ ان کی کوششوں کی بدولت محکمہ صحت و خاندانی بہبود نے 50,000 سے زائد ملازمین کے زمرے میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ کانفرنس کا اختتام حاصل کردہ کامیابیوں، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر پیشکشوں کے ساتھ ہوا، جس کے بعد شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

****
ش ح۔ ع و ۔ ش ب ن
U-NO-2441
(रिलीज़ आईडी: 2302134)
आगंतुक पटल : 4