اقلیتی امور کی وزارتت
نو تشکیل شدہ قومی اقلیتی کمیشن نے 2026 کی پہلی میٹنگ منعقد کی، اقلیتی برادریوں کی بہبود اور تحفظات کا جائزہ لیا
प्रविष्टि तिथि:
20 AUG 2026 6:28PM by PIB Delhi
نو تشکیل شدہ کمیشن کی پہلی میٹنگ آج جناب ہرجیت سنگھ گریوال، چیئرمین، قومی اقلیتی کمیشن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں محترمہ ایس منوری بیگم، وائس چیئرپرسن؛ جناب برجیس دیسائی، رکن، اور جناب گلین ای سوزا ٹکلو، رکن نے شرکت کی۔ جناب سچندر مشرا، سکریٹری قومی اقلیتی کمیشن اور ڈاکٹر اتیہ نند، جوائنٹ سکریٹری قومی اقلیتی کمیشن بھی کمیشن کے دیگر اہلکاران کے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران، کمیشن نے اقلیتی برادریوں کی بہبود اور مفادات سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا اور اس کے سامنے غور کے لیے پیش کیے گئے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ارکان نے کمیشن کی جاری سرگرمیوں پر خیالات کا تبادلہ کیا اور زیر التوا معاملات پر آئندہ کی حکمتِ عملی پر گفت و شنید کی۔
چیئرپرسن نے اقلیتوں کی ترقی کے لیے کام کرنے اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کی نگرانی کرنے کے کمیشن کے مینڈیٹ پر زور دیا۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 2390
(रिलीज़ आईडी: 2301678)
आगंतुक पटल : 9