ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی ایف، آر سی ایف اور ایم سی ایف ممبئی سب اربن ریلوے کے لیے 238 اے سی ای ایم یو ریک بنانا شروع کریں گے تاکہ بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے

प्रविष्टि तिथि: 20 AUG 2026 6:31PM by PIB Delhi

ریلوے کے مرکزی وزیر، جناب اشونی ویشنو نے مطلع کیا ہے کہ وزارتِ ریلوے نے اپنی پیداواری یونٹوں، انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف)، چنئی، ریل کوچ فیکٹری (آر سی ایف)، کپور تھلہ، اور ماڈرن کوچ فیکٹری (ایم سی ایف)، رائے بریلی کے ذریعے 238 اے سی ای ایم یو ریک کی تیاری کو ترجیح دی ہے۔ یہ قدم ممبئی اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹ (ایم یو ٹی پی) کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کے مطابق رولنگ اسٹاک کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ایک اشارتی پیداواری پروگرام آئی سی ایف کے ذریعے 120 اے سی ای ایم یو ریک، آر سی ایف کے ذریعے 71 ریک اور ایم سی ایف کے ذریعے 47 ریک فراہم کرتا ہے، جس سے کل 238 ریک ہو جاتے ہیں۔ بھارتی ریلوے کی پیداواری یونٹوں نے جدید مسافر رولنگ اسٹاک کی تیاری میں ثابت شدہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں ایئر کنڈیشنڈ ای ایم یوز، وندے بھارت ٹرین سیٹ اور وندے میٹرو ٹرین سیٹ شامل ہیں۔ ریلوے بورڈ نے موجودہ اور ثابت شدہ آر ڈی ایس او/آئی سی ایف کی خصوصیات پر منظور شدہ اے سی ای ایم یو ریک کی خریداری کو منظوری دی ہے، جس سے رولنگ اسٹاک کی تیز رفتار تیاری اور فراہمی میں سہولت ہوگی۔

فراہمی 2027 سے شروع ہونے کا منصوبہ ہے، جس میں پوری منظور شدہ مقدار 2030 تک مکمل ہونے والی ہے۔ 2027 کے دوران پہلے ٹرین سیتوں کی دستیابی، اس کے بعد 2030 تک پوری ضرورت کی تکمیل، بنیادی ڈھانچے کی تکمیل اور رولنگ اسٹاک کی شمولیت کے درمیان کے فرق کو پر کرنے اور بنیادی ڈھانچے کے بہترین استعمال کو ممکن بنانے میں مدد کرے گی۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 2391


(रिलीज़ आईडी: 2301674) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil