سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی مشکلات سے ڈیجیٹل انترپرینیورشپ تک: امت آریہ کا خود روزگار کی جانب سفر

प्रविष्टि तिथि: 19 AUG 2026 6:14PM by PIB Delhi

ہریانہ کے رہائشی اور او بی سی زمرے سے تعلق رکھنے والے امت آریہ خود روزگار شروع کرکے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے آمدنی کا ایک مستحکم ذریعہ قائم کرنا چاہتے تھے۔ تاہم مالی مشکلات اور اپنے علاقے میں روزگار کے محدود مواقع ان کے لیے بڑی رکاوٹ بن رہے تھے۔ کاروبار شروع کرنے کے لیے خاطر خواہ رقم نہ ہونے کے باعث وہ مستقل ذریعۂ معاش قائم نہیں کرپارہے تھے۔

اسی دوران ان کے گاؤں میں ڈیجیٹل اور ای-گورننس خدمات کی بڑھتی ہوئی ضرورت نے ایک نیا موقع فراہم کیا۔ امت نے ایک ڈیجیٹل سروس سینٹر (ڈی ایس سی) قائم کرنے کا منصوبہ بنایا، جہاں دیہی شہریوں کو ضروری ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے ساتھ وہ خود بھی آمدنی کا ایک قابل اعتماد ذریعہ حاصل کرسکیں۔

خواہش کو موقع میں تبدیل کرنے کی جانب قدم

اہم موڑ اس وقت آیا جب امت نے ایچ بی سی کے این کی جانب سے منعقد ایک بیداری کیمپ میں شرکت کی۔ اس بیداری پروگرام کے ذریعے انہیں این بی سی ایف ڈی سی اسکیم کے تحت دستیاب مالی معاونت کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔ اس کے بعد انہوں نے مالی امداد کے لیے درخواست دی اور 2019 میں ایک لاکھ روپے کا ٹرم لون حاصل کیا۔

مالی معاونت کی بدولت امت اپنے گاؤں میں ایک ڈیجیٹل سروس سینٹر قائم کرنے میں کامیاب ہوئے اور خود روزگار کے اپنے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ اس کے بعد یہ مرکز ایک کامیاب کاروبار کی شکل اختیار کرگیا، جہاں گاؤں اور آس پاس کی برادریوں کے لوگوں کو مختلف ڈیجیٹل اور ای-گورننس خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

پائیدار ذریعۂ معاش

ڈیجیٹل سروس سینٹر کے قیام سے امت کی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان کی موجودہ سالانہ آمدنی تقریباً 2.30 لاکھ روپے ہے، جس سے انہیں زیادہ مالی استحکام حاصل ہوا ہے اور وہ اپنے خاندان کی بہتر انداز میں کفالت کرپارہے ہیں۔

اس کاروبار نے امت کو قرض کی باقاعدگی سے ادائیگی کے قابل بھی بنایا ہے، جو ان کے ذریعۂ معاش کے اس منصوبے کی پائیداری کو ظاہر کرتا ہے۔ کاروبار شروع کرنے کے لیے ضروری وسائل جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنے والے امت نے اب اپنے کاروبار کے ذریعے آمدنی کا ایک خود مختار ذریعہ قائم کرلیا ہے۔

بااختیار بننے کی ایک مثال

امت آریہ کا سفر اس بات کی مثال ہے کہ بروقت مالی معاونت کس طرح افراد کو معاشی رکاوٹوں پر قابو پانے اور خود روزگار اختیار کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ این بی سی ایف ڈی سی اسکیم کے تحت ایک لاکھ روپے کے ٹرم لون نے انہیں اپنے تصور کو ایک قابل عمل ذریعۂ معاش میں تبدیل کرنے کے لیے ابتدائی معاونت فراہم کی۔

آج ان کا ڈیجیٹل سروس سینٹر نہ صرف انہیں مستحکم آمدنی فراہم کررہا ہے بلکہ دیہی شہریوں کو گھر کے قریب مختلف ڈیجیٹل اور ای-گورننس خدمات تک رسائی میں بھی مدد دے رہا ہے۔ مالی مشکلات سے کامیاب خود روزگار تک کا ان کا سفر اس بات کی مثال ہے کہ ادارہ جاتی مالی معاونت تک رسائی کس طرح پائیدار ذریعۂ معاش کے مواقع پیدا کرسکتی ہے۔

************

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U : 2332 )


(रिलीज़ आईडी: 2301398) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Kannada