وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی کی کارروائی، مکئی کی آڑ میں 56 کلو میتھ ایمفیٹامین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو گرفتار.

प्रविष्टि तिथि: 19 AUG 2026 6:23PM by PIB Delhi

منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی بین الاقوامی اسمگلنگ کے خلاف اپنی مسلسل کارروائی جاری رکھتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے بھارت سے سعودی عرب کو بھاری مقدار میں میتھ ایمفیٹامین غیر قانونی طور پر برآمد کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

 

ڈی آر آئی کی جانب سے 16 اور 17 اگست 2026 کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران نوی شیوہ بندرگاہ پر برآمدی کھیپ سے تقریباً 56 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین پاؤڈر کی شکل میں برآمد کی گئی۔ اسمگل کی جانے والی منشیات کو انتہائی چالاکی سے کھیپ میں شامل 351 تھیلوں میں سے ایک تھیلے میں موجود مکئی کے ساتھ ملایا گیا تھا۔ برآمد شدہ میتھ ایمفیٹامین کو نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کی دفعات کے تحت ضبط کرلیا گیا۔

 

تیز رفتار تحقیقات کے نتیجے میں اس کارروائی میں ملوث برآمد کنندہ اور ٹرانسپورٹر/فریٹ فارورڈر کی شناخت کرلی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ٹرانسپورٹر/فریٹ فارورڈر برآمدی کھیپ کی ترسیل اور کسٹمز کلیئرنس کے سلسلے میں بیرون ملک موجود خریدار کے ساتھ رابطہ کاری کر رہا تھا۔ اسمگلنگ کی کوشش میں ان کے کردار کی بنیاد پر دونوں افراد کو این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کی دفعات کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

میتھ ایمفیٹامین کو چھپانے کا یہ طریقہ، یعنی بڑی مقدار میں منشیات کو مکئی کے ساتھ اس طرح ملانا کہ دونوں کو الگ کرنا مشکل ہو اور پوری کھیپ کو ایک عام زرعی اجناس کی کھیپ کے طور پر ظاہر کرنا، برآمد کے دوران معمول کی جانچ اور منشیات کی نشاندہی سے بچنے کے لیے اختیار کیے گئے ایک منفرد طریقۂ واردات  کی نشاندہی کرتا ہے۔

 میتھ ایمفیٹامین ایک انتہائی طاقتور مصنوعی محرکِ اعصاب ہے، جس کے غلط استعمال اور اس پر انحصار کا شدید امکان ہوتا ہے۔ اس کا غیر قانونی استعمال دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر میں اضافے، بے چینی، اشتعال، شکوک و شبہات، ذہنی اختلال اور دیگر سنگین طبی پیچیدگیوں سمیت شدید جسمانی اور نفسیاتی اثرات کا سبب بن سکتا ہے۔ طویل عرصے تک یا بار بار استعمال کرنے سے منشیات پر انحصار پیدا ہوسکتا ہے اور صحت و روزمرہ معمولات کی کارکردگی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔

 

 

 

 

************

 

 

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U : 2334 )


(रिलीज़ आईडी: 2301347) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Telugu