سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمہ کے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ نے گجرات کے وڈودرا میں واقع آرتھوگرافٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو زخموں کی نگہداشت کے لیے جدید ٹشو سے حاصل کردہ حیاتیاتی ڈریسنگز کی تجارتی تیاری کے لیے معاونت فراہم کی ہے

प्रविष्टि तिथि: 19 AUG 2026 4:38PM by PIB Delhi

ٹشو انجینئرنگ میں ہونے والی پیش رفت کو بامشکل مندمل ہونے والے زخموں کے لیے طبی طور پر مؤثر حل میں تبدیل کرتے ہوئے، حکومتِ ہند کے محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) نے گجرات کے وڈودرا میں واقع میسرز آرتھوگرافٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ’’جدید ٹشو سے حاصل کردہ حیاتیاتی ڈریسنگز کی پیداواری تنصیب‘‘ کے عنوان سے پروجیکٹ کے لیے مالی معاونت فراہم کی ہے۔ٹی ڈی بی کی اس معاونت کے ذریعے کمپنی مقامی طور پر تیار کردہ حیاتیاتی ڈریسنگز کی تیاری کے لیے پیداواری صلاحیت قائم کرے گی، جنہیں زخموں کی طبی نگہداشت میں استعمال کیا جائے گا۔ ان میں دائمی زخم، ذیابیطس کے باعث پاؤں کے زخم اور جھلسنے سے ہونے والے زخم شامل ہیں۔

آرتھوگرافٹ ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ طبی آلات تیار کرنے والا ایک اسٹارٹ اپ ادارہ ہے، جو طبی تعمیرِ نو اور جسم کے متاثرہ حصوں کےفنکشن کی بحالی کے لیے ٹشو کے متبادل تیار کرنے میں مصروف ہے۔ کمپنی ایسی جدید اور ملکیتی ٹیکنالوجیز تیار کر رہی ہے جن کے ذریعے انسانی زندہ ٹشو کو قابلِ ذخیرہ ٹشو کے متبادل میں تبدیل کیا جا سکے، جبکہ قدرتی ٹشو کی اہم حیاتیاتی اور ساختی خصوصیات بھی برقرار رہیں، جو زخم بھرنے کے عمل کے لیے اہم ہوتی ہیں۔

اس پروجیکٹ کا بنیادی حصہ ٹشو کی پروسیسنگ کا ایک جدید طریقۂ کار ہے، جسے اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ خلیوں کو مؤثر طریقے سے ہٹایا جا سکے، جبکہ ٹشو کا معیار اور حیاتیاتی طور پر فعال اجزا برقرار رہیں۔ اس طریقے سے تیار ہونے والی حیاتیاتی ڈریسنگز میں بہتر کھنچاؤ برداشت کرنے کی صلاحیت، حیاتیاتی طور پر فعال عوامل کی زیادہ سے زیادہ موجودگی اور نمی کے بخارات کی منتقلی کی شرح (ایم وی ٹی آر) کو تجارتی طور پر دستیاب مرطوب زخموں کی ڈریسنگز کے مساوی رکھنے پر توجہ دی گئی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کا ایک اہم پہلو موزوں حیاتی طبی ٹشو کے مواد کو اعلیٰ قدر رکھنے والی اور طبی اعتبار سے مؤثر حیاتیاتی ڈریسنگز میں تبدیل کرنا ہے۔ اس منصوبے میں ٹشو انجینئرنگ، حیاتیاتی مواد کی سائنس اور خصوصی پروسیسنگ کے طریقوں کو یکجا کرکے زخموں کی نگہداشت کے لیے جدید مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں، جنہیں دائمی اور دیر سے مندمل ہونے والے زخموں کے علاج اور نگہداشت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹی ڈی بی کی معاونت سے آرتھوگرافٹ وڈودرا میں حکومتِ گجرات کے ساؤلی ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر میں اپنی پیداواری بنیادی سہولیات کو مزید مضبوط کرے گی، جہاں کمپنی نے بایو انکیوبیشن کی سہولت لیز پر حاصل کی ہے۔ یہ مقام طبی آلات کی تیاری اور ٹیکنالوجی کو عملی طبی استعمال میں منتقل کرنے کے لیے درکار حیاتی ٹیکنالوجی کی تحقیق و ترقی کی بنیادی سہولیات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔کمپنی نے طبی آلات کی آزمائشی تیاری کے لیے مرکزی ادویات معیاری کنٹرول تنظیم (سی ڈی ایس سی او) سے ضروری لائسنس بھی حاصل کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ، کمپنی ٹیکنالوجی کی مزید ترقی اور طبی استعمال میں منتقلی کے لیے اعلیٰ درجے کی طبی سہولیات رکھنے والے اسپتالوں اور طبی اداروں کے ساتھ تعاون کے امکانات تلاش کر رہی ہے۔

کمپنی نے ٹشو کی پروسیسنگ اور ٹشو کے متبادل تیار کرنے کے شعبے میں مختلف علوم پر مبنی مہارت حاصل کی ہے اور اس وقت اس کے پاس امریکہ میں منظور شدہ دو پیٹنٹ ہیں۔ کمپنی اپنی ٹیکنالوجی کے پلیٹ فارم کی مزید ترقی اور اسے عملی استعمال میں لانے کے لیے قومی اہمیت کے حامل اداروں، جن میں آئی آئی ٹی روپڑ بھی شامل ہے اور مختلف شعبوں میں طبی خدمات فراہم کرنے والے اسپتالوں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔آرتھوگرافٹ اس سے قبل حکومتِ ہند کی معاونت سے چلنے والے مختلف اداروں پر مشتمل تحقیق و ترقی اور تجارت کاری کے منصوبوں میں صنعتی اسٹارٹ اپ شراکت دار کے طور پر بھی حصہ لے چکی ہے۔

اس موقع پر ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا، ’’جدید حیاتیاتی مواد اور ٹشو انجینئرنگ سے تیار کردہ مصنوعات بھارت کے طبی ٹیکنالوجی کے نظام کے لیے ایک اہم اور ابھرتا ہوا شعبہ ہے۔ آرتھوگرافٹ کو ٹی ڈی بی کی جانب سے دی جانے والی معاونت کا مقصد ایک بھارتی اسٹارٹ اپ کو ٹشو پروسیسنگ کے شعبے میں اپنی مہارت کو تجارتی پیمانے پر تیار کیے جانے والے زخموں کی نگہداشت کے لیے مصنوعات میں تبدیل کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ایسی ٹیکنالوجیز جدید طبی مواد کے شعبے میں ملک کی خود انحصاری کی صلاحیت کو مضبوط کر سکتی ہیں اور بھارتی اختراعات کو عالمی منڈیوں میں مسابقت کے لیے نئے مواقع فراہم کر سکتی ہیں۔‘‘

ٹی ڈی بی کی معاونت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے آرتھوگرافٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی قیادت نے کہا کہ یہ معاونت کمپنی کو مخصوص پیداواری صلاحیتیں قائم کرنے اور اپنی ملکیتی ٹشو پروسیسنگ ٹیکنالوجی کو طبی طور پر مؤثر مصنوعات میں تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کرنے میں مدد دے گی۔ کمپنی کا مقصد جدید ٹشو متبادل مصنوعات کا ایک مقامی پورٹ فولیو تیار کرنا اور اعلیٰ معیار کی حیاتیاتی زخموں کی نگہداشت سے متعلق مصنوعات کو زیادہ وسیع پیمانے پر دستیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IP8R.jpg

******

ش ح۔م م ع۔اش ق

U. No. 2324


(रिलीज़ आईडी: 2301264) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil