ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
بالورگھاٹ میں ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کے زیر اہتمام مغربی بنگال کے اولین کوشل مہوتسو میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت دیکھی گئی
4500 سے زائد نوجوانوں کو منتخب کیا گیا اور 7500 سے زائد انٹرویوز کا اہتمام کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
18 AUG 2026 8:00PM by PIB Delhi
بالور گھاٹ میں 'کوشل مہوتسو' ہزاروں پرامید نوجوانوں کی پرجوش شرکت کے ساتھ، دکشن دینج پور اور قریبی علاقوں کے ملازمت کے خواہشمندوں کو روزگار کے مواقع سے جوڑنے کا ایک بڑا پلیٹ فارم بن کر ابھرا۔ ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)، حکومت ہند نے حکومتِ مغربی بنگال اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے اشتراک سے اس مہوتسو کا انعقاد کیا، جس میں 7500 سے زائد انٹرویوز کے انعقاد کے ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت دیکھنے کو ملی۔ 50 سے زائد آجروں کی جانب سے فراہم کردہ 7,000 سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع نے ان مقامی نوجوانوں کو متنوع مواقع فراہم کیے جو مینوفیکچرنگ، ریٹیل، لاجسٹکس، ہیلتھ کیئر، مہمان نوازی، خوراک ڈبہ بندی، بینکنگ اور مالیاتی خدمات، اور دیگر خدمات سمیت مختلف شعبوں میں اپنا کیریئر بنانے کے خواہشمند ہیں۔
اس تقریب میں، حکومت ہند میں تعلیم کے وزیر مملکت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت، ڈاکٹر سکانتا مجومدار؛ حکومت مغربی بنگال میں منسٹر انچارج، محکمہ قبائلی ترقی، اقلیتی امور اور مدرسہ تعلیم کا محکمہ، جناب کشودی رام ٹوڈو؛ حکومت مغربی بنگال میں آبپاشی اور آبی راستوں کے محکمے اور قبائلی ترقی کے محکمے کے وزیر مملکت جناب جوئل مرمو؛ شمالی مالدہ سے رکن پارلیمنٹ جناب کھاگن مرمو؛ بالورگھاٹ سے قانون ساز اسمبلی کے رکن جناب بدیوت کمار رائے؛ تپن سے قانون ساز اسمبلی کے رکن جناب بادورائے ٹوڈو؛ گنگارام پور سے قانون ساز اسمبلی کے رکن جناب ستیندر رائے؛ حکومت مغربی بنگال میں تکنیکی تعلیم، تربیت اور ہنرمندی ترقیات کے پرنسپل سکریٹری، جناب راجیو کمار؛ ایم ایس ڈی ای کے ڈائرکٹر جناب وی ایس اروِند؛ دکشن دینج پور میں ضلع مجسٹریٹ جناب بالاسبرامنیم؛ دکشن دینج پور میں پولیس سپرنٹنڈینٹ جناب ابھیشک گپتا نے شرکت کی۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تعلیم اور ہنر مندی روزگار اور کامیابی کے دو اہم ستون ہیں، حکومتِ ہند میں تعلیم کے وزیر مملکت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت، ڈاکٹر سکانتا مجومدار نے کہا، ’’اسکل انڈیا مشن کا تصور ہمارے وزیرِ اعظم، شری نریندر مودی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا تھا کہ بھارت کے نوجوان ہنر مند بنیں اور انہیں باوقار روزگار کے مواقع سے جوڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے، اور کوشل مہوتسو ان کی رہنمائی میں شروع کیا گیا ایسا ہی ایک اقدام ہے۔‘‘
ٹیکنالوجی کے تعمیری استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے موبائل فونز کو محض تفریح کا ذریعہ بنانے کے بجائے سیکھنے اور ترقی کے داخلی دروازوں میں تبدیل کریں، ساتھ ہی انہوں نے نوجوانوں سے عمر بھر سیکھنے اور ہنر مندی کو فروغ دینے کے کلچر کو اپنانے کی اپیل بھی کی۔
انہوں نے بالورگھاٹ میں کوشل مہوتسو کے انعقاد کے لیے ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر مملکت برائے تعلیم، حکومت ہند جناب جینت چودھری کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز خطے میں اس طرح کی پہل قدمی کو لانا اس امر کو یقینی بنانے کی حکومت کی عہد بستگی کو اجاگر کرتا ہے کہ ہنرمندی اور روزگار کے مواقع جغرافیہ سے قطع نظر ہر خواہش مند نوجوان تک پہنچیں۔
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے آجروں جیسے رائل اینفیلڈ، وپرو، ایکسس بینک، باربی کیو نیشن، بلنک کامرس، ایچ پی کاٹن کیژولز، سوڈیکسو، اسپندنا اسفورتی فنانشل، ٹاٹا پروجیکٹس، ٹی وی ایس سپلائی چین، کاواساکی پریسجن مشینری اور زیپٹو نے اس تقریب کو شاندار طور پر کامیاب بنانے کے لیے اس میں حصہ لیا۔ اس دوران 7500 سے زائد انٹرویوز کیے گئے، اور 4500 سے زیادہ امیدواروں کو منتخب کیا گیا۔
کوشل مہوتسو ہنرمندی ترقیات اور صنعت کی وزارت، حکومت ہند کی ایک اہم پہل قدمی ہے، جس کا مقصد نوجوان افراد کو روزگار اور کریئر سے متعلق مواقع فراہم کرنا، اور نوجوانوں کے لیے بامعنی و مثبت اثر پیدا کرنا ہے۔




***
ش ح –ا ب ن
U.No:1130
(रिलीज़ आईडी: 2301007)
आगंतुक पटल : 6