بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ کے ذریعہ ٹی ایم انٹرنیشنل لاجسٹکس کے 23 فیصد کے بقدر مساوی سرمایہ حصص کی خریداری کو منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 18 AUG 2026 6:46PM by PIB Delhi

بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ کے ذریعہ ٹی ایم انٹرنیشنل لاجسٹکس کے 23 فیصد کے قبدر مساوی سرمایہ حصص کی خریداری کو منظوری دی دے دی ہے۔

تجویز کردہ الحاق کا تعلق ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ کی جانب سے موجودہ جوائنٹ وینچر پارٹنرز میں سے ایک، یعنی آئی کیو مارٹریڈ ہولڈنگ اینڈ مینجمنٹ جی ایم بی ایچ (آئی کیو مارٹریڈ) کی ٹی ایم انٹرنیشنل لاجسٹکس لمیٹڈ (ٹی ایم آئی ایل ایل) میں موجود 23فیصد مساوی سرمایہ ہائے حصص پر مشتمل مکمل شیئر ہولڈنگ خریدنے، اور اس کے نتیجے میں آئی کیو مارٹریڈ کے ٹی ایم آئی ایل ایل سے باہر نکلنے سے ہے۔

تجویز کردہ الحاق کی تکمیل کے بعد، آئی کیو مارٹریڈ ٹی، ایم آئی ایل ایل کا شیئر ہولڈر نہیں رہے گا، اور ٹاٹا اسٹیل اور این وائی کے (یورپ) بی وی (این وائی کے یوروپ)کے پاس ٹی ایم آئی ایل ایل میں بالترتیب 74فیصد اور 26فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ ہوگی۔

ٹاٹا اسٹیل ایک پبلک لمیٹڈ لسٹڈ ادارہ ہے، جو اسٹیل بنانے کے مربوط کاروبار میں مصروف ہے، جس کا دائرہ کار کانکنی سے لے کر اسٹیل سازی اور پھر اس کی مزید پروسیسنگ تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ ممبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) پر لسٹڈ ہے۔

ٹی ایم آئی ایل ایل ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جو اس وقت ٹاٹا اسٹیل، آئی کیو مارٹریڈ اور این وائی کے یورپ کے درمیان 51:23:26 کے تناسب سے ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ ٹی ایم آئی ایل ایل کو بنیادی طور پر ٹاٹا اسٹیل کی لاجسٹکس اور کارگو ٹرانسپورٹیشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔"

یہ بنیادی طور پر لاجسٹکس ویلیو چین کے مختلف حصوں میں ٹاٹا اسٹیل کی آپریشنل اور نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، جس میں ریلوے کارگو ٹرانسپورٹیشن سروسز، پورٹ آپریشن (بندرگاہ کے کام) اور کارگو ہینڈلنگ سروسز، فریٹ فارورڈنگ اور دیگر اضافی خصوصیات والی لاجسٹکس سروسز، شامل ہیں ۔

***

ش ح –ا ب ن

U.No:2203


(रिलीज़ आईडी: 2300983) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Tamil