بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے پروڈنشل کارپوریشن ہولڈنگز کے ذریعہ بھارتی لائف انشورنس کمپنی میں مخصوص مساوی سرمایہ حصص کی خریداری کو منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 18 AUG 2026 6:44PM by PIB Delhi

بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے پروڈنشل کارپوریشن ہولڈنگز لمیٹڈ کے ذریعہ بھارتی لائف انشورنس کمپنی میں مخصوص مساوی سرمایہ حصص کی خریداری کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ الحاق پروڈنشل کارپوریشن ہولڈنگز لمیٹڈ (حاصل کنندہ) کے ذریعہ بھارتی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (ہدف) میں مخصوص مساوی سرمایہ حصص کی خریداری کا تصورپیش کرتا ہے۔

خریدارکمپنی، ایشیا میں خریدار گروپ کے بیمہ اور اثاثہ جات کے انتظام کے کاروبار کے لیے ہولڈنگ کمپنی کے طور پر کام کرتی ہے اور ایشیا اور افریقہ کے اپنے کاروباری آپریشنوں کو انتظامی اور معاونتی خدمات فراہم کرتی ہے۔

ہدف کمپنی بھارت میں قائم آئی آر ڈی اے سے لائسنس یافتہ بیمہ کمپنی ہے اور یہ بھارت میں جیون بیمہ فراہم کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2201


(रिलीज़ आईडी: 2300974) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Tamil