محنت اور روزگار کی وزارت
کانپور کےریجنل لیبر کمشنر (سینٹرل) کی مصالحتی کوششوں کے ذریعے آرڈننس فیکٹری، کانپور کے 423 ٹھیکے پر کام کرنے والے ورکرز کو فائدہ پہنچانے سے متعلق بڑا معاہدہ
प्रविष्टि तिथि:
18 AUG 2026 12:12PM by PIB Delhi
بھارتی حکومت کی محنت اور روزگار کی وزارت کے چیف لیبر کمشنر (سینٹرل) کے دفتر کے تحت، ریجنل لیبر کمشنر (سینٹرل)، کانپور کی بروقت مداخلت اور مسلسل مصالحتی کوششوں کے ذریعے ایڈوانسڈ ویپنز اینڈ ایکوپمنٹ انڈیا لمیٹڈ(اے ڈبلیو ای آئی ایل) کے تحت آرڈننس فیکٹری، کانپور میں کام کرنے والے 423 کانٹریکٹ ورکرز سے متعلق اجرت کے ایک اہم تنازعہ کوکامیابی کے ساتھ حل کرلیاگیا ہے۔

مصالحتی کوششوں کے نتیجے میں، ٹھیکیدار ایم/ایس امینس مین پاور پرائیویٹ لمیٹڈ نے 13اگست2026 کو 423 ورکرز کے جون اور جولائی 2026 کے مہینوں کے بقایا واجبات کی مد میں تقریباً 50,00,000 روپے (پچاس لاکھ روپے) کی ادائیگی کر دی ہے۔
مزید یہ کہ ریجنل لیبر کمشنر (سینٹرل)، کانپور کی مداخلت کے بعد، پرنسپل ایمپلائر کی طرف سے ٹھیکیدار کا مئی 2026 کا زیرالتوا بل بھی جاری کر دیا گیا، جس سے اجرت سے متعلق مسائل کے تصفیے میں سہولت حاصل ہوئی اور متعلقہ ورکرز کو بروقت ادائیگی کو بھی یقینی بنایا گیا۔
بروقت مداخلت اور مؤثر مصالحتی کوششوں کے نتیجے میں، آرڈننس فیکٹری، کانپور میں ورکرز کے ایک گروپ کے ذریعے مجوزہ ہڑتال/مظاہرے کو کامیابی کے ساتھ ٹال دیا گیا، جس سے صنعتی سرگرمیوں میں خلل کو روکا جا سکا اور ادارے میں صنعتی امن و آہنگی کو فروغ حاصل ہوا۔
مصالحتی کارروائی کے دوران، مینجمنٹ کو ورکرز کی فلاح و بہبود، خدمات کے منصفانہ شرائط اور لیبر قوانین کی پاسداری سے متعلق اس کی آئینی/قانونی ذمہ داریوں کے بارے میں حساس بنایا گیا۔ مثبت بات چیت کے ذریعے پرامن صنعتی تعلقات کو برقرار رکھنے اور فلاحی اقدامات پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ مذکورہ مینجمنٹ نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ ورک فورس کی فلاح و بہبود اور قانونی دفعات کی پاسداری کے تئیں اپنے عزم کو برقرار رکھے گی۔
یہ کامیاب مصالحت ورکرز کے حقوق کے تحفظ، قانونی مراعات کے بروقت حصول کو یقینی بنانے، منصفانہ لیبر طریقوں کو فروغ دینے اور مؤثر مصالحت و مثبت بات چیت کے ذریعے پرامن صنعتی تعلقات کو استوار کرنے کے حوالے سے محنت اور روزگار کی وزارت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش م ۔ع ن)
U. No. 2262
(रिलीज़ आईडी: 2300779)
आगंतुक पटल : 13