زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نےراجستھان دورے کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین(پی ایم اے وائی –جی)کے تحت 3,473 کروڑ روپے مالیت کے2.89 لاکھ پکے مکانات کی منظوری دی
زراعت کے فروغ اور پی ایم-آر کے وی وائی کے لیے 340.59 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی،مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ نے چوہان نے وزیراعلیٰ جناب بھجن لال شرما کو منظوری نامہ سپرد کیا
پی ایم اے وائی- جی کے تحت 29.13 لاکھ نئے مستفیدین کا جائزہ لیا گیا ، دستاویزی تصدیق کے بعد مزید مکانات کی منظوری دی جائے گی: جناب شیو راج سنگھ چوہان
پی ایم آواس یوجنا-گرامین(پی ایم اے وائی-جی) کے اہلیت کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں: دو پہیہ گاڑی کے مالکان، 15,000 روپے تک کمانے والی خواتین اور چھوٹے کسان بھی اب مکان کی سہولت کے اہل
کوئی بھی خاتون غریب نہیں رہے گی: جناب شیو راج سنگھ چوہان نے راجستھان کے ’لکھ پتی دیدی‘ کے ہدف کو دوگنا کر کے اسے 32 لاکھ کر دیا ہے
وِکست بھارت- جی رام جی یوجنا: راجستھان کے لیے 12,000 کروڑ روپے کا ہدف؛ پنچائتیں ہر سال 80 لاکھ روپے کے ہدف کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھائیں گی
جناب شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ کسانوں کو، 3,000 روپے لاگت کے باوجود صرف 266 روپے فی بوری یوریا:حکومت خود بوجھ اٹھانے کے سلسلے کو جاری رکھے گی
جناب شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ نقلی کیڑے مار ادویات اور ناقص بیجوں کے خلاف سخت قوانین:پارلیمنٹ میں نیا پیسٹیسائیڈ اور بیج سے متعلق قانون متعارف کیا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
17 AUG 2026 9:15PM by PIB Delhi
زراعت ، کسانوں کی فلاح بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیرجناب شیو راج سنگھ چوہان نے آج اپنے راجستھان دورے کے دوران بارن میں وزیراعلیٰ جناب بھجن لال شرما کے ساتھ ’پی ایم آواس یوجنا-گرامین‘ کی ریاستی سطح کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیرجناب شیو راج سنگھ چوہان نے وزیراعلیٰ کو 2,89,355 مکانات کی منظوری دی اور 3,473 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹ کا منظوری نامہ انہیں سونپا۔جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ترقیاتی اقدامات اور پردھان منتری راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا ( پی ایم آر کے وی وائی) کے تحت 340.59 کروڑ روپے کی رقم کا منظوری نامہ بھی پیش کیا۔ مذکورہ تقریب میں پارلیمانی اراکین، اراکین اسمبلی، انچارج وزراء اور بڑی تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

غریبوں کو پکے مکانات کی فراہمی کے تئیں وزیراعظم کا عزم پورا ہو رہا ہے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ راجستھان کے غریب بھائی بہنوں کو پکے مکان فراہم کرنے کا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا عزم پورا کیا جا رہا ہے۔ آج 3,473 کروڑ روپے کی لاگت سے 2,89,355 مکانات کی منظوری کوراجستھان کے نام وقف کیا جا رہا ہے، یہ تحفہ براہِ راست ان کنبوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائے گا جو اب تک کچے مکانوں میں رہتے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ریاست کی ترقی کے لیے زراعت سے متعلق اسکیموں کے تحت 340.59 کروڑ روپے بھی جاری کیے۔

29.13 لاکھ نئے مستفیدین کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے
مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے بتایا کہ 29,13,749 نئے مستفیدین کے جائزے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور فزیکل ویری فکیشن (جسمانی تصدیق) کے بعد باقی ماندہ تمام مستحقین کو بھی مکانات الاٹ کیے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے ضلع اور پنچائت سطح پر شفاف فہرستیں آویزاں کرنے، اعتراضات سننے اور غلط نام خارج کیے جانے کو روکنے کی ہدایت دی، تاکہ کسی بھی مستحق کا نام غلطی سے حذف نہ ہو۔

اہلیت سے متعلق قوانین میں تین بڑی تبدیلیاں
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے مکان کی مالی امداد کے اہلیت کی شرائط میں تین بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا۔ دو پہیہ گاڑی کے مالک کنبے بھی اب پکے مکان کے اہل ہوں گے، کیونکہ پہلے سے عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ ماہانہ 15,000 روپے تک کمانے والی خواتین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گی، جبکہ پہلے یہ حد 10,000 روپے ماہانہ تھی۔ اس کے علاوہ، 5 ایکڑ غیر زرعی زمین یا 2.5 ایکڑ سیرزرعی زمین کے مالک چھوٹے کسان بھی مکان کی مالی امداد کے اہل ہوں گے۔
خواتین کو بااختیار بنانا اور لکھ پتی دیدی مشن
مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اولیں ترجیح خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ راجستھان میں اب تک 16 لاکھ خواتین لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں؛ وزیر موصوف نے اس ہدف کو دوگنا کر کے 32 لاکھ تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے مزید بتایا کہ اب تک مختلف بینکوں کے ذریعے خواتین کو کاروبار شروع کرنے کے لیے 13,400 کروڑ روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔
دیہی ترقی کے لیے وکست بھارت- جی رام جی یوجنا
جناب شیو راج سنگھ چوہان نے نئی متعارف کی گئی وکست بھارت- جی رام جی یوجنا کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست کو اگلے 9 ماہ میں 12,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف دیا گیا ہے۔ اس کا اثر ہر پنچایت تک پہنچے گا اور تخمینے کے مطابق تقریباً ہر پنچایت کو سالانہ 80 لاکھ روپے ملنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ گاؤں کے کام دہلی یا جے پور سے طے نہیں ہوں گے بلکہ ترقیاتی منصوبے پنچایت سطح پر عوام خود طے کریں گے۔
کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانا اور کسانوں کو زیادہ لاگت سے محفوظ رکھنا
کسانوں کے لیے یوریا کی دستیابی پر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے بتایا کہ حکومت بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے باوجود یوریا کا بوجھ کسانوں پر نہیں ڈال رہی ہے۔ جو بوری 3,000 روپے میں آتی ہے، کسانوں کو صرف 266 روپے میں فراہم کی جا رہی ہے، اور اس کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کالا بازاری روکنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی بھی یقین دہانی کرائی۔
نقلی زرعی اشیاء کے خلاف سخت کارروائی
مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ نقلی کیڑے مار ادویات اور ناقص بیجوں کے خلاف پرانے قوانین کافی نہیں ہیں۔ وزیر موصوف نے پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں ’پیسٹیسائیڈ اینڈ سیڈ ایکٹ‘ سمیت سخت قوانین لانے کا اعلان کیا، تاکہ بدعنوان عناصر کو سخت سے سخت سزا مل سکے اور کسانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
کوٹا-جھالاواڑ خطے کے لیے زرعی روڈ میپ
جناب شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ وہ سائنس دانوں اور مقامی کسانوں کے ساتھ مل کر کوٹا-جھالاواڑ خطے کا زرعی روڈ میپ تیار کرائیں گے—اس میں نئی فصلوں، پروسیسنگ، مارکیٹنگ اور ایکسپورٹ تک کی ویلیو چین پر کام کیا جائے گا تاکہ کھیت سے لے کر عالمی مارکیٹ تک کسان کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔
خدمت اور اجتماعی شراکت داری کی اپیل
مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور ریاستی حکومت کی ستائش کی، نیز شہریوں سے خدمت، شجر کاری، بیٹیوں کی تعلیم اور نشہ مخالف جیسے سماجی فرائض میں تعاون کی اپیل کی۔ وزیر موصوف نے لوگوں کو ’وکست راجستھان‘ و ’وکست گاؤں‘ کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کا حلف دلایا۔
وندے ماترم بھارت کی آزادی کی جدوجہد، قربانی اور حب الوطنی کی علامت ہے: جناب شیو راج سنگھ چوہان
مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وندے ماترم بھارت کی آزادی، قربانی اور حب الوطنی کی علامت ہے، اس لیے اس کا احترام کرنا ہر ہندوستانی کا فرض ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش م۔ع ن)
U. No. 2253
(रिलीज़ आईडी: 2300724)
आगंतुक पटल : 8