نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور کا محکمہ ہندوستان کی 2026 کی برکس صدارت کے تحت برکس یوتھ کونسل اجلاس، یوتھ سمٹ اور یوتھ منسٹرز اجلاس کی میزبانی کرے گا
प्रविष्टि तिथि:
17 AUG 2026 9:35PM by PIB Delhi
ہندوستان نے 2026 کے لیے برکس کی صدارت سنبھال لی ہے۔ ہندوستان کی برکس صدارت کا موضوع ’لچک، اختراع، تعاون اور پائیداری کے لیے تعمیر‘ رکھا گیا ہے، جو ’عوام مرکوز‘ اور ’انسانیت پہلے‘ کے نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔ نوجوانوں کے درمیان تعاون برکس فریم ورک کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔اس وژن کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ، حکومت ہند کے نوجوانوں کے امور کا محکمہ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی جانب سے 19 اور 20 اگست 2026 کو گجرات کی راجدھانی گاندھی نگر میں برکس یوتھ کونسل اجلاس اور برکس یوتھ سمٹ منعقد کی جائے گی، جبکہ 22 اگست 2026 کو وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں برکس یوتھ منسٹرز اجلاس منعقد ہوگا۔

ہندوستان نے اپنی برکس چیئرمین شپ کے دوران ’یوا شکتی‘ یعنی نوجوانوں کی اجتماعی توانائی، خیالات اور صلاحیتوں کو اپنی نوجوان پالیسی کے مرکز میں رکھا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو اختراع، انٹرپرینیورشپ اور پائیدار ترقی میں اہم شراکت دار کے طور پر تسلیم کرنا ہے۔ اگست میں ہونے والی سرگرمیاں ہندوستان کی برکس چیئرمین شپ کے دوران منعقد ہونے والے متعدد اہم پروگراموں کا تسلسل ہیں۔
1۔ برکس یوتھ کوآرڈینیشن اجلاس:
25 مارچ 2026 کو ورچوئل طور پر منعقدہ اجلاس میں برکس یوتھ سرگرمیوں کے کیلنڈر کا آغاز کیا گیا اور ہندوستان کی چیئرمین شپ کے دوران تعاون کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔
2۔ ’سرو برکس: بہتر کل کے لیے رضاکارانہ خدمت‘:
ورچوئل سرو برکس پروگرام نے رضاکارانہ خدمت کو برکس ممالک کے درمیان مشترکہ عزم اور تبدیلی کی ایک طاقت کے طور پر پیش کیا۔ اس اجلاس کے دوران ہندوستان نے 29 اپریل سے 31 جولائی 2026 تک 10 لاکھ گھنٹے کی رضاکارانہ خدمات انجام دینے کا عزم کیا۔ ’ایم وائی بھارت‘ پلیٹ فارم کے ذریعے ہندوستان بھر کے نوجوانوں کو رضاکارانہ خدمت سے جوڑا گیا، جس سے اجتماعی اقدام اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کی عکاسی ہوئی۔
3۔ برکس یوتھ انٹرپرینیورشپ ورکنگ گروپ اجلاس:
20 اور 21 مئی 2026 کو مدھیہ پردیش کے اندور میں منعقدہ اجلاس میں برکس ممالک کے نوجوان کاروباری افراد نے شرکت کی اور اختراع و انٹرپرینیورشپ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
4۔ برکس یوتھ موضوعاتی اجلاس:
24 جون 2026 کو ورچوئل طور پر منعقدہ اس اجلاس میں نوجوانوں کے تعاون سے متعلق اہم ترجیحی شعبوں پر گفتگو کو آگے بڑھایا گیا، جن میں تعلیم، انٹرپرینیورشپ اور مستقبل کے لیے تیاری، جامع ترقی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود، پائیداری و ماحولیاتی ذمہ داری اور عوامی سطح پر تعاون و نوجوانوں کی شمولیت شامل ہیں۔
یہ مسلسل سرگرمیاں اب برکس یوتھ کونسل اجلاس میں یکجا ہوں گی، جس میں برکس رکن ممالک کے سرکاری نمائندے شرکت کریں گے۔ اس کا مقصد ادارہ جاتی مذاکرات کو آگے بڑھانا، برکس یوتھ جوائنٹ اسٹیٹمنٹ اور برکس یوتھ کوآپریشن فریم ورک پر اتفاق رائے قائم کرنا اور نوجوانوں کے درمیان مستقل تعاون کے لیے مشترکہ اقدامات کی نشاندہی کرنا ہے۔
یوتھ کونسل اجلاس کے ساتھ منعقد ہونے والی برکس یوتھ سمٹ میں برکس رکن اور شراکت دار ممالک کے نوجوان رہنما، اختراع کار، کاروباری افراد، رضاکار اور تبدیلی کے علمبردار شرکت کریں گے۔ موضوعاتی مباحث، باہمی سیشنز اور نیٹ ورکنگ کے مواقع کے ذریعے یہ سمٹ نوجوانوں کو خیالات کے تبادلے، حل پیش کرنے اور برکس کے وسیع تر عمل کے لیے سفارشات تیار کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
برکس یوتھ وزرا کا اجلاس برکس رکن ممالک کے نوجوانوں کے وزرا اور وفود کے سربراہان کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا۔ اس میں نوجوانوں کی ترقی سے متعلق اہم ترجیحات پر تبادلہ خیال، برکس یوتھ کونسل اجلاس اور برکس یوتھ سمٹ کے نتائج کا جائزہ اور نوجوانوں کے تعاون سے متعلق مشترکہ وزارتی اعلامیے کی منظوری دی جائے گی۔
ہندوستان کی برکس یوتھ سرگرمیاں نوجوانوں کے درمیان شراکت داری مضبوط بنانے، اختراع کو فروغ دینے، جامع ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے اور برکس ممالک کے درمیان عوامی سطح پر مزید مضبوط روابط قائم کرنے کے ہندوستان کے عزم کی عکاس ہیں۔
************
ش ح ۔ م د۔ م ص
(U : 2200 )
(रिलीज़ आईडी: 2300698)
आगंतुक पटल : 4